کشمیر: تازہ تشدد میں 5 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تشدد کی تازہ وارداتوں میں تین شدت پسندوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس یعنی سی آر پی ایف کے ترجمان پربھاکر ترپارٹھی کے مطابق فوج و نیم فوجی دستوں نے زیرزمین مسلح شدت پسندوں کے خلاف تازہ کاروائیوں میں حزب المجاہدین کے بٹالین کمانڈر سمیت تین شدت پسندوں کو الگ الگ کارروائیوں میں ہلاک کردیا ہے۔ سی آر پی ایف کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ تشدد کے تازہ واقعات سے متعلق پولیس تفصیلات کے مطابق شمالی قصبہ ہندوارہ کے ووڈر بالا جنگلات میں فوج اور پولیس نے شدت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو گھیر لیا، جس کے دوران جھڑپ ہوئی اور حزب المجاہدین کے بٹالین کمانڈر عبدالاحد میر عرف ہارون کو ہلاک کردیا گیا۔ شمالی کشمیر کے انسپکڑ جنرل (آپریشنز) ڈاکٹر سری نواسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ علاقہ کا محاصرہ جاری ہے کیونکہ ’جنگل میں ابھی ایک شدت پسند چھپا ہوا ہے۔‘ اتوار کی شب کو ہی گاندربل ضلع کے ناگہ بل علاقے میں ایک طویل جھڑپ میں فوج نے دو شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ کے دوران تیسرا شدت پسند اندھیرے کا فائدہ اُٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری طرف اتوار کی دوپہر سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک پراسرار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ ایک اترپردیش کا رہنے والا سیاح اشوک کمار اور ایک مقامی نوجوان ہلاک ہوگئے، جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔ وادی میں پولیس نگرانی بڑھانے کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا:’ نئی دلّی سے ہدایات ہیں کہ سرینگر اور تمام قصبہ جات میں چوکسی بڑھادی جائے، کیونکہ سراغرساں اداروں نے خطرات کی نشاندہی کی ہے۔‘ مسٹر ترپارٹھی نے ان ’خدشات‘ کے تناظر میں بتایا ’ویسے بھی گرمیوں میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کے بعد دراندازی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ شدت پسندوں کی وارداتوں میں اضافہ کی وجہ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ چند ماہ بعد ریاست میں انتخابات ہو رہے ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالانکہ شدت پسندوں کے بڑے لیڈروں نے الیکشن کے دوران بندوق استعمال نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، لیکن پھر بھی واقعات ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ اُنیس جولائی کو شدت پسندوں کے بارودی حملے میں نو فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہی وادی میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں ’کشمیر دھماکہ، نو فوجی ہلاک‘19 July, 2008 | انڈیا کشمیر تصادم: پولیس اہلکار ہلاک16 July, 2008 | انڈیا سرکاری اور غیر سرکاری یوم شہداء13 July, 2007 | انڈیا لاپتہ: ہزاروں اقرباء سڑکوں پر12 February, 2007 | انڈیا کشمیری ذہنی تناؤ کا شکار27 December, 2006 | انڈیا ’بیس ڈالر لے کر بم پھینکا تھا‘ 11 November, 2006 | انڈیا کشمیر: مسجد پر بم حملہ، 5 ہلاک10 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||