کشمیر تصادم: پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے فوج کے اشتراک سے جنوبی قصبے میں دو مسلح شدت پسندوں کو ایک رہائشی مکان میں گھیر رکھا ہے۔ طرفین کے درمیان منگل کی شب سے جاری فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ فوج کے ایک لیفٹینٹ کرنل سمیت گیارہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار اے ایس پی امتیاز احمد کے مطابق یہ جھڑپ منگل کی شب اُس وقت شروع ہوئی جب مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس نے سوپور سے آٹھ کلومیٹر دور وارپورہ علاقے میں غلام حسن وار کے دومنزلہ مکان کا محاصرہ کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہاں چھپے بیٹھے مسلح شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے فائر کھول دیا، جس میں فوج کے ایک لیفٹینٹ کرنل سنجیو کمار سمیت چارفوجی اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی اور بدھ کی صبح شدت پسندوں نے اپنی کمین گاہ کی طرف بڑھ رہے ایک پولیس دستے کونشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں پولیس کے ساتھ ’انسداد تشدد‘ کے لئے عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ایک ایس پی او عبدالرشید ہلاک اور مزید تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ امتیاز حُسین نے بی بی سی کوبتایا ’مکان میں جیش محمدی کے ہلال صوفی اور علی رضا نامی دو شدت پسند نے پناہ لی ہوئی ہے۔ ہلال صوفی مقامی نوجوان ہے جبکہ رضا کا تعلق پاکستان سے ہے۔ آپریشن جاری ہے اور ہم عام لوگوں اور مکان کو نقصان سے بچانے کی خاطر محتاط طریقہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔‘ حُسین نے دعویٰ کیا کہ سوپور میں ہلال اور رضا آخری دو شدت پسند تھے۔ اور’اب سوپور کو شدد پسندی سے پاک کرلیا گیا ہے۔‘ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے وارپورہ علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ اور منگل کی شب سے ہی طرفین کے درمیان رُک رُک کر فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے’اگر چھپے شدت پسندوں کا اسلحہ ختم ہوگیا تو انہیں مارگرانا آسان ہے۔ لیکن اگر وہ فائرنگ کرتے رہے تو مکان کو بارود سے اُڑانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔‘ | اسی بارے میں کشمیر: آٹھ شدت پسند ہلاک22 June, 2008 | انڈیا کشمیر میں تصادم، دو جنگجو ہلاک28 April, 2008 | انڈیا قبریں کھولنےکا کام معطل06 February, 2007 | انڈیا کشمیر: مسجد پر بم حملہ، 5 ہلاک10 November, 2006 | انڈیا فوجی انخلاء کے مطالبے میں شدّت06 July, 2006 | انڈیا کشمیر: دو دن میں پینتیس ہندو قتل01 May, 2006 | انڈیا کشمیر دھماکہ: تینتیس افرادہلاک23 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||