’کشمیر دھماکہ، نو فوجی ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم نو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ سرینگر کے نواحی علاقہ ناربل میں سرینگر۔بارہمولہ شاہراہ پر سنیچر کی شام پیش آیا ہے۔ اس واقعہ میں چالیس فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی چھٹیوں کے سلسلے میں اپنے اپنےگھروں جانے والے تھے اور اسی سلسلے میں اوڑی سے روانہ ہونے والا فوجی قافلہ ناربل کے قریب پہنچا تو سڑک کے کنارے پہلے سے نصب شدہ ایک بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کی زد میں آ کر ایک فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس کنٹرول روم میں رابطۂ عامہ کے نگران ڈی ایس پی شیخ فیصل احمد نے بی بی سی کو بتایا ’اس بارودی دھماکہ میں سات فوجی اہلکار ہلاک اور پچیس شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دیگر پانچ اہلکاروں کوگاڑی اُلٹنے سے چوٹیں آئی ہیں‘۔ حملے کے فوراً بعد ناربل کے قریب واقع راشٹریہ رائفلز کے کیمپ سے وابستہ بریگیڈئر مُتھہنا نے نامہ نگاروں کو بتایا ’گاڑی میں تیس فوجی تھے اور سات سے نو فوجیوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے‘۔ مسٹر متھہنا نے مزید بتایا کہ شدت پسندوں نے بارودی سرنگ کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے تباہ کیا۔ دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے ترجمان جنید الحق نے مقامی خبر رساں اداروں کو فون پر بتایا ’اس حملے میں دو گاڑیاں تباہ کردی گئیں اور بیس فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے‘۔ | اسی بارے میں سرکاری اور غیر سرکاری یوم شہداء13 July, 2007 | انڈیا لاپتہ: ہزاروں اقرباء سڑکوں پر12 February, 2007 | انڈیا کشمیری ذہنی تناؤ کا شکار27 December, 2006 | انڈیا ’بیس ڈالر لے کر بم پھینکا تھا‘ 11 November, 2006 | انڈیا کشمیر: مسجد پر بم حملہ، 5 ہلاک10 November, 2006 | انڈیا جموں۔سیالکوٹ: نئی امیدیں17 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||