کابل: بھارتی خارجہ سیکریٹری کا دورہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل ميں ہندوستانی سفارت خانے پر حملے کے بعد سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہندوستان کے خارجہ سیکرٹیری شیو شنکر مینن افغانستان کے دورے پر ہیں۔ مسٹرشیو سنکر مینن وہاں ہندوستانی املاک کا جائزہ لیں گے۔ شیو شنکر مینن کے ساتھ وزارت خارجہ اور داخلہ کے بعض سینئر افسر بھی گئے ہیں۔ دریں اثناء کابل میں ہندوستانی سفارتخانے نے ویزا جاری کرنے کا کام پھر سے شروع کر دیا ہے۔ خارجہ سیکریٹری کابل کے دو روزہ دورے پر کابل میں حکام سے ہندوستانی مشن یعنی ہندوستانی کمپنیوں کے پروجیکٹ اور کام کرنے والے اہلکاروں کے مکمل تحفظ کی فراہمی سے متعلق مذاکرات کریں گے۔ حکومت نے خارجہ سیکریٹری کو بھیجنے کا فصیلہ وزارت خارجہ کے سیکریٹری(ویسٹ) نلن سوری کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی ٹیم کی افغانستان سے واپسی کے بعد کیا ہے۔ سوری کو کابل میں سفارت خانے کے حملے کے فورا بعد حالات کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ مینن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب ہندوستان نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں اس کے سفارت خانے پر حملے کے لیے پاکستان کے خفیہ ادارے آئي ایس ائی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ہندوستان کے قومی سلامی کے مشیر ایم کے نارائنن نےسنیچر کو کہا تھا کہ ان کے پاس خفیہ ثبوت ہیں کہ حملہ آئی ایس آئی نے کروایا تھا۔ سات جولائي کو کابل شہر میں ہندوستانی سفارت خانے پر خود کش حملے میں دو افسر اور چار ہندوستانی سمیت چالیس سے زيادہ مقامی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں ’کابل حملے میں آئی ایس آئی کا ہاتھ‘12 July, 2008 | آس پاس سفارتخانے پر حملہ بزدلانہ: انڈیا07 July, 2008 | انڈیا بھارتی ڈرائیور کی تلاش جاری 21 November, 2005 | انڈیا بھارتی مغوی کے قتل کی دھمکی20 November, 2005 | انڈیا افغان پارلیمان کا سنگِ بنیاد29 August, 2005 | انڈیا منموہن سنگھ کا دورہ افغانستان 28 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||