انڈیا کو یورینیم فراہم کرنے سے انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیانے بھارت کو یورینیم فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس پر واضح کر دیا ہے وہ صرف ان ہی ممالک کو یورینیم فراہم کر سکتا ہے جنہوں نے جوہری عدم پھلاؤ کے عالمی معاہدے پر دستحط کیئے ہوئے ہیں۔ ہندوستان توانائي کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کافی عرصے سے آسٹریلیا سے یورنیم درآمداد کرنے کا خواہاں رہا ہے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی ان دونوں آسٹریلیا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران پیر کو انہوں نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصب سٹیفن سمتھ سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان کئي معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزير خارج سٹیفن سمتھ نے کہا کہ ’ہم نے کچھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کا مؤقف پرانا ہے اور اسے ہر کوئی جانتا ہے۔ ہم ان ممالک کو یورینیم برآمد نہيں کر سکتےجنہوں نے جوہری عدم توسیع کے معاہدے (یعنی این پی ٹی) پر دستخط نہيں کیے ہیں۔‘ آسٹریلیا کا موقف سننے کے بعد ہندوستان کے وزير خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا سے یورینیم حاصل کرنے کی غرض سے یہاں نہيں آئے ہيں اور ہندوستان آسٹریلیا کے موقف سے واقف تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آسٹریلیا کے جوہری عدم توسیع کے عزم کا احترام کرتے ہیں۔ پرنب مکھرجی نے کہا ’جوہری معاہدے کا عمل پورا ہونے دیں، پھر ہمیں جب یورینیم کی ضرورت ہوگی، جوہری معاہدہ ہو گیا ہوگا اور ہندوستان سے جوہری تجارت بین الاقوامی سمجھوتے کے تحت ہوگی اس کے بعد ہی یورینیم خریدنے کا سوال پیدا ہوگا۔‘ دونوں ممالک نے جن موضوعات پر معاہدے کیے ہيں ان میں فریقین نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے وعدے کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹنے ، خفیہ معلومات حاصل کرنے میں تعاون فراہم کرنے کے علاوہ پیسوں کے غلط استعمال اور دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے مالی مدد کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں ہند۔امریکہ جوہری معاہدہ، تعطل برقرار07 May, 2008 | انڈیا نیوکلیئر معاہدہ، دلی میں اہم اجلاس22 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پرمشکلات: منموہن16 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پر مذاکرات بےنتیجہ 09 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ، سیاسی تعطل برقرار19 September, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ: کمیٹی کا اجلاس11 September, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||