BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 June, 2008, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امرناتھ یاترا، بھگڈر سے’تین ہلاک‘

فائل فوٹو
اب تک تقریباً پچیس ہزار ہندو عقیدت مند ’شِولنگم‘ کے درشن کر چکے ہیں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں امرناتھ یاترا کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون سمیت کم از کم تین یاتریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

بھگدرڑ مچنے کے بعد مختصر عرصے کے لیے یاترا کو معطل کر دیا گیا۔

سرکاری طور پر صرف ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم مغربی بنگال کے آنند باسو نامی ایک یاتری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تین یاتریوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے۔

آنند باسو کے مطابق جمعرات کی صبح یاتریوں کی بڑی تعداد بال تل اور پہلگام کے راستوں سے امرناتھ گھپا کے درشن کی خاطر روانہ ہوئی تو شیش ناگ کے مقام پر ہجوم میں بھگڈر مچ گئی جس دوران وینکٹیش نامی یاتری سمیت دو عقیدتمند دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ممبئی کی رہائشی انشو کی موت حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوئي ہے۔

سی آر پی ایف کے ترجمان پربھاکر ترپاٹھی کا کہنا ہے ’درشن کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی جلدی میں بھگڈر مچی اور اس وجہ سے کئی افراد دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جن میں سے ایک یاتری کی موت واقع ہوگئی‘۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں تعینات یاترا انتظامیہ سے منسلک ایک افسر منظور احمد نے بتایا کہ بھگڈر کے بعد پہلگام کے راستے سے یاترا کو کچھ دیر کے لیے معطل کردیا گیا۔ ترپاٹھی کے مطابق یاترا پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، تاہم غار کے گرد و نواح میں لوگوں کی تعداد کو قابو کرنے کے لیے نافذ ضوابط کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاترا کے نگراں ادارے امرناتھ شرائن بورڈ کے مطابق بدھ سے دو ماہ کے لیے شروع ہونے والی اس یاترا کے پہلے دو روز میں پچیس ہزار سے زائد ہندو عقیدت مندوں نے غار میں بھگوان کے برفانی آکار کے درشن کیے ہیں۔

ہندو سادھو’شِو کہاں ہے؟‘
امرناتھ یاترا تنازعہ کا باعث بن گئی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد