BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 May, 2008, 16:21 GMT 21:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشتگردی کے خلاف فتویٰ

ریلی
کانفرنس میں سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی
’ہم عہد کرتے ہیں کہ اسلام کے پیغام امن کو عام کریں گے اور ہم دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔‘

یہ عہد نامہ جمعیت علماء ہند اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے دہشتگردی مخالف امن کی عالمی کانفرنس میں جاری کیا گیا ہے۔

اس کانفرنس میں جعمیت علماء ہند کے علاوہ دارالعلوم دیو بند ، ندوۃ العلماء لکھنؤ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر تنظیموں نے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ جاری کیا گیا۔

درخواست
 اس فتویٰ کا تمام اسلامک ممالک کی جانب سے خیر مقدم کیا جانا چاہیئے۔ معصوموں کو قتل کرنا اسلام سے مطاقبت نہیں رکھتا ہے اور اسلام اس کے مخالف ہے
جمیعت علماء ہند کے رہنما اور رکن پارلیمان محمود اے مدنی
فتویٰ کا خیر مقدم کرتے ہوئے جمعت علماء ہند کے رہنما اور رکن پارلیمان محمود اے مدنی کا کہنا تھا ’اس فتویٰ کا تمام اسلامی ممالک کی جانب سے خیر مقدم کیا جانا چاہیئے۔معصوموں کو قتل کرنا اسلام سے مطاقبت نہیں رکھتا ہے اور اسلام اس کے مخالف ہے۔‘

اس کانفرنس میں دلی کے علاوہ اس کے آس پاس کے علاقوں اور ریاستوں کے افراد شرکت کرنے آئے تھے۔

زیور محمد کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنے پر ان کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور ہم اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔

عبد الماجد پیشے سے کسان ہیں ان کا کہنا تھا کہ جہاں بم دھماکہ ہوتا ہے اس کے بعد اگر کوئی داڑھی والا نظر آتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، ان سب کے خلاف لڑائی تو لڑنا ہوگی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ فروری میں ملک کے سرکردہ مذہبی ادارے دارالعلوم دیوبند میں دہشت گردی کے خلاف ایک قومی کنونشن میں بھی ایسا ایک فتویٰ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسلام دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے اور یہ اسلام اور امن کے تصور کے خلاف ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد