جےپور حملے: زیادہ افراد ملوث ہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مغربی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے مزید خاکے جاری کیے جا سکتے ہیں۔ پولیس دھماکوں کے عینی شاہدین اور سائیکل بیچنے والوں کے بیان پر مبنی چار خاکے پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے اور زیادہ افراد کے ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ اسی درمیان جمعہ کے روز پرانے جے پور شہر میں کرفیو ہٹانےکا فیصلہ کیا گیا لیکن انتظامیہ نے دفعہ 144 لگائی ہوئی ہے۔ جے پور میں منگل کو ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں تریسٹھ افراد کی ہلاکت اور ڈیرھ سو سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد حکام نے متاثرہ علاقے میں بدھ کو کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی تفتیش میں ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہے۔ جے پور دھماکوں کے بعد پولیس ابھی تک چار خاکے جاری کر چکی ہے۔ پولیس نے ایک سکیچ بدھ کو اور تین جمعرات کو جاری کیے تھے۔ جے پور کی پولیس کے سینئر اہلکار پنکج سنگھ کا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے لیے سائیکلوں کا استعمال کیا گیا تھا اور جس دکان سے سائکلیں خریدی گئیں تھیں اس کے مالک نے جو حلیہ بتایا ہے اسی بنیاد پر مشتبہ اشخاص کے خاکے تیار کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی گئی تفتیش سے لگتا ہے دھماکوں میں چار سے زیادہ افراد ملوث رہے ہوں گے اور پولیس ديگر ملوث افراد کا حلیہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ منگل کے روز ہونے والے دھماکوں کے بعد ریاستی حکومت نے مرکزی کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ شدت پسندی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ ریاست میں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی تفتیش کا کام تیزی سے ہو رہا ہے۔ جےپور بھارتی ریاست راجستھان کا اہم سیاحتی مقام ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ریاست راجستھان میں بم دھماکوں کا واقعہ پیش آیا ہو، اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں دو دھماکے ہوئے تھے جس میں دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں جے پور:دھماکوں کے بعد کرفیو نافذ14 May, 2008 | انڈیا جے پور دھماکے: حرکت الجہاد پر شک 14 May, 2008 | انڈیا جے پور: دل دہلانے والا منظر14 May, 2008 | انڈیا ’دہشتگردی پر بات چیت ہوگی‘14 May, 2008 | انڈیا جے پور میں سات دھماکے،ساٹھ ہلاک13 May, 2008 | انڈیا جے پور دھماکوں کی پرزور مذمت13 May, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||