BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 March, 2008, 09:52 GMT 14:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرنب مکھرجی امریکہ کے دورے پر
پرنب مکھرجی
بھارتی وزیر خارجہ امریکی ہم منصب کونڈولیزا رائس سے بھی ملیں گے
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران بش اتنظامیہ کو ہند جوہری معاہدے سے متعلق ہندوستان میں ہونے والی تازہ پیش رفت سے مطلع کریں گے۔

وزیر خارجہ کی حیثیت سے پرنب مکھرجی کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران بھارتی وزیر خارجہ امریکی ہم منصب کونڈولیزا رائس کے علاوہ بش انتظامیہ کے دیگر اہم لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔

خبررساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ پرنب مکھرجی کی امریکہ کے صدر جارج بش سے ملاقات کی بھی امید ہے۔ واضح رہے کہ ہند امریکہ جوہری معاہدے پر ہندوستانی حکومت کو بائیں محاذ کی جماعتوں سے سخت مخالفت کا سامنا ہے اور یہ معاہدہ دہ بائیں محاذ کی جماعتوں کی مخالفت کے سبب تعطل کا شکار ہے۔

بائيں محاذ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کی منظوری کے بعد امریکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے تین ڈیموکریٹک سینیٹرز پر مشتمل ایک وفد پاکستان کے انتخابات کے مشاہدے کے بعد ہندوستان آیاتھا اور وفد کے رکن سینیٹر جوزف بائڈن نے معاہدے کے سلسلے میں ہندوستان پر زور دیا تھا کہ وہ اس حقیقت کوسمجھے کہ وقت بہت کم ہے جو ختم ہوتا جا رہا ہے۔

 ہندوستان کی حکمراں متحدہ ترقی پسند اتحاد کو بائیں محاذ نے متنبہ کر رکھا ہے کہ اگر حکومت محاذ کو بھروسے میں لیے بغیر امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کرتا ہے تو وہ حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لے گا

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ وقت بہت کم ہے کیونکہ نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل پارلیمان کے سامنے بہت سے ایجنڈے ہیں۔ اور اگر جولائی تک اس معاہدے کو حتمی شکل نہيں دی جاتی تو اس کے بعد کانگریس سے معاہدے کی منظوری بہت مشکل ہوگی۔

اس سے پہلے پرنب مکھرجی نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے پر عالمی جوہری توانائی کے نگراں ادارے آئی ای اے ای اے کے ساتھ معاہدے کے سلامتی پہلو‎ؤں پر بات چیت ہوچکی ہے۔جو کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے یہ ایک اہم شرط ہے۔

واضح رہے کہ اس متنازعہ جوہری تعاون کے معاہدے کے تحت ہندوستان کو جوہری عدم توسیع کے عالمی معاہدے پر دستخط کیے بغیر امریکہ کے جوہری توانائی کے وسائل اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

ہندوستان کی حکمراں متحدہ ترقی پسند اتحاد کو بائیں محاذ نے متنبہ کر رکھا ہے کہ اگر حکومت محاذ کو بھروسے میں لیے بغیر امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کرتا ہے تو وہ حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد