BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 November, 2007, 14:27 GMT 19:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جوہری معاہدے پر نظرثانی کرینگے‘
فائل
منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ معاہدے میں ایسی کوئی شق نہيں ہے جو جوہری تجربہ کرنے سے روکتی ہو۔
ہندوستان میں حزب اختلاف کے رہنما لعل کرشن اڈوانی نے کہا ہے کہ ہند-امریکہ جوہری معاہدے کے کئی ’قابل اعتراض‘ نکات ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔

بدھ کے روز لعل کرشن اڈوانی نے جوہری معاہدے پر ایوانِ زیریں یعنی لوک سبھا میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’جوہری معاہدے میں کئی ایسی قابل اعتراض باتیں ہيں جو ملک کے مفادات کے خلاف ہيں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا محاذ اقتدار میں آئے گا تو قابل اعتراض پہلوؤں کو ہٹانے کے لیے امریکہ سے بات چيت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان کو جوہری تجربہ کرنے سے روکتا ہے اور ہندوستان کی حیثیت ایک جونئیر پارٹنر کی سی ہو جاتی ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اندرا گاندھی اور اٹل بہاری واجپئی ملک کے وزير اعظم ہوتے تو اس طرح کے معاہدے پر کبھی راضی نہيں ہوتے۔

لعل کرشن اڈوانی کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزيرا‏عظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ہند-امریکہ جوہری معاہدہ ہندوستان کو جوہری تجربہ کرنے سے نہيں روکتا ہے۔ منموہن سنگھ کے بیان کا مقصد حزب اختلاف کے خدشات کو دور کرنا تھا۔

منموہن سنگھ نے لعل کرشن اڈوانی کی تقریر کے دوران کہا: ’مستقبل میں اگر جوہری تجربہ کرنے کی ضرورت پڑی توہندوستان ایسا کر سکتا ہے کیوں کہ معاہدے میں ایسی کوئی شرط موجود نہیں ہے جو ہمیں جوہری تجربہ کرنے سے روکتی ہو۔‘

ہند-امریکہ جوہری معاہدے پر حکومت کو باہر سے حمایت کرنے والی کمیونسٹ جماعتوں سے بھی مخالفت کا سامنا ہے۔ کمیونسٹ جماعتوں کا کہنا ہے کہ معاہدے سے ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی امریکہ اثر انداز ہوگا۔

ہند امریکہ معاہدہ
’سول نیوکلیئر معاہدہ امریکہ کی ضرورت ہے‘
منموہن سنگھ اور جارج بُشانڈیا: سیاسی بحران
ہندامریکہ معاہدہ سے حکومت مشکلات میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد