تبتی مظاہرین کا دلی میں احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تبت کی آزادی اور چین کی جانب سے تبت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے تبتیوں کے احتجاج کی گونج دارالحکومت دلی میں سنائی دینے لگی ہے۔ بدھ کے روز تبت کے جلاوطنی پارلمیان کے 42 ممبران نے دلی میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تبتی پارلیمان کے ارکان نے عالمی طاقتوں اور دنیا کے سبھی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تبت میں چین کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تبت بھیجی جائے اور تبتیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے جلد سے جلد بیرونی مداخلت کی جائے۔ ادھر تبتی جلاوطن حکومت کا مرکز دھرم شالہ سے بی بی سی کے نامہ نگار شیام سندر نے بتایا ہے کہ جلاوطن حکومت کے سربراہ اور روحانی پیشواء دلائی لاما نے 10 مارچ کو چین کی سرحد کے جانب احتجاج شروع کرنی والی تبت یوتھ کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا مارچ ختم کردیں۔ شیام سندر کے مطابق یوتھ کانگریس کی ایک مٹینگ جاری ہے اور ابھی یہ طے نہیں ہو پایا ہے کہ یوتھ کانگریس اور دیگر مظاہرین اپنا مارچ ختم کرتے ہیں یا نہیں۔ دلی میں جلاوطن تبت پارلیمان کے ارکان کا کہنا ہے کہ تبت میں میڈیا کی آزادی کو بحال کیے جانے کے لیے عالمی طاقتوں کو کوشش کرنی چاہیے اور 10 مارچ کو شروع ہونے والے احتجاج میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے۔
جلاوطن تبت پارلیمان کے سپیکر کرما شوفیل کا کہنا تھا ’دنیا کی ساری حکومتیں، عالمی طاقتیں، اقوام متحدہ اور وہ سب ممالک جو جمہوریت کے حمایتی ہیں ان سے ہماری اپیل ہے کہ وہ تبت کی صورتحال پر غور کریں اور چین سے وہاں امن قائم کرنے اور انسانی حقوق کو بحال کرنے کی بات کرے۔‘ کرما کا مزید کہنا تھا کہ جلاوطن تبت پارلیمان کی دھرم شالہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تبت تحریک کو پوری دنیا میں ’سینٹرلائز ‘ یعنی متحد کیا جائے گا اور دنیا کے جس بھی ممالک میں تبتی موجود ہیں وہ اس تحریک کا حصہ بنے گا۔ یہ تحریک ’ تبت کرائسز ‘ نامی کمیٹی کے اندر چلائی جائے گی۔ جلا وطن تبت پارلیمان کی ڈپٹی سپیکر ڈولما گائیری کا کہنا تھا کہ فی الوقت تبت میں تبتیوں کو آزادانہ زندگی گزارانہ مشکل ہو رہا ہے۔ چین کی فوج اور پولیس وہاں لوگوں کو امن اور سکون کی زندگی گزارنے سے محروم کر رہے ہیں۔ اس وقت ہمارا مطالبہ ’ تبت کی آزادی سے لیکر تبتیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی ہے ‘۔ اس موقع پر بعض ہندوستانی پارلیمان کے ارکان حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اور سابق وزیر دفاع جارج فرنڈیس بھی موجود تھے۔ تبت کی آزادی کے حامی نوجوان تبتیوں نے دلی کی پارلیمنٹ کے سامنے ایک مارچ نکلا جس میں وہ تبت کی آزادی کے نعرے لگا رہے تھے اور اپیل کر رہے تھے کہ ہندوستانی حکومت تبت کے مسئلہ پر چین سے کھل کر بات کرے اور تبت میں چین کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف وہ اپنی آواز بلند کرے۔ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں 10 مارچ کو تقریباً ایک ہزار تبتی پناہ گزینوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ یہ مظاہرین چینی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ |
اسی بارے میں دلائی لامہ کواعزاز، چین کی تنقید18 October, 2007 | آس پاس ’شاندار‘ بدھا کی دریافت05 May, 2007 | آس پاس تبت میں ماؤ کا عظیم مجسمہ17 April, 2006 | آس پاس چین عوام کو آزادی فراہم کرے: بش20 April, 2006 | آس پاس چین: پہلا عالمی بدھ مت فورم 13 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||