سزائے موت کے خلاف اپیل منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے سنہ 1993 میں ممبئی دھماکوں کے جرم میں موت کی سزا پانے والے یعقوب ممین کی پھانسی کی سزا عبوری طور پر معطل کر دی۔ یعقوب میمن دھماکوں کے ملزم ٹائگر میمن کے بھائی ہیں۔انہیں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے بم دھماکوں کی سازش کرنے اور اس کے لیے فنڈ مہیا کرنے کے جرم میں گزشتہ برس موت کی سزا سنائی تھی۔ وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے مجاز تھے۔ سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے یعقوب میمن کی اپیل کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ان کی پھانسی کی سزا عبوری طور پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے یعقوب کے ایک بھائی انجم عبدالرزاق میمن عرف عیسٰی کو ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہیں ممبئی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عیسٰی کے وکیل نے ضمانت کے لیے یہ دلیل دی ہے کہ ان کا موکل پہلے ہی بارہ برس جیل کاٹ چکا ہے۔ میمن خاندان کے دیگر دو افراد یوسف عبدالرزاق اور روبینہ سلیمان نے بھی سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دی ہے جس کی سماعت چار دیگر ملزموں کے ساتھ پانچ فروری کوہوگی۔ |
اسی بارے میں ٹرک حادثہ، ایک سو زائرین ہلاک08 September, 2007 | انڈیا ٹرین حادثے میں چودہ افراد ہلاک 14 September, 2007 | انڈیا یو پی: بھگدڑ مچنے سے متعدد ہلاک03 October, 2007 | انڈیا آسام: ٹرین میں دھماکہ پانچ ہلاک13 December, 2007 | انڈیا بس اور ریل کی ٹکر میں سترہ ہلاک 14 December, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||