BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 December, 2007, 01:02 GMT 06:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسام: ٹرین میں دھماکہ پانچ ہلاک
ٹرین
سوموار کو ایک ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی تھی
بھارت میں آسام سے نئی دہلی آنے والی ایک مسافر ٹرین میں جمعرات کی صبح ہونے والے دھماکے میں پانچ مسافر ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکے خیز مواد ایک بیگ میں چھپایا گیا تھا اور مسافر بوگی میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

اس سے قبل سوموار کو بھی اسام سے دہلی آنے والی ایک ٹرین پڑی سے اتر گئی تھی اور اس واقعہ میں بھی حکام شر پسندی کے عنصر کو تکسر مسترد نہیں کر رہے تھے۔

ہمارے نامہ نگار سبھیر بھومک کو ریلوے کے ترجمان ترکھل ربہا کو بتایا کہ دہلی آنے والی راجہ دہانی ایکسپریس میں چونگنجن ریلوے اسٹیش کے قریب بھارتی وقت کے مطابق صبح دو بجے ہوا۔

اس دھماکے میں دو افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ پانچ شدید زخمیوں کے علاوہ بہت سے دوسرے مسافربھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

آسام میں سرگرم کسی بھی علیحدگی پسند گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سوموار کو ہونے والا حادثہ بھرمپترا میل میں نجباری کے قریب ہوا تھا اور اس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں دہشت گردی کو مسترد نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس مسافر ٹرین کے ذریعے آسام میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار اکثر چھٹیوں کے دوران سفر کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد