BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 November, 2007, 09:26 GMT 14:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسام اور جھارکھنڈ: عام زندگي متاثر
فائل
سنتھال کے قدیم باشندوں کی طلبہ یونین ہندوستان کے آئین کے تحت شیڈول قبائل کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے
شمال مشرقی ریاست آسام میں گزشتہ سنیچر کو قبائلیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہونے والے تشدد کے خلاف پیر کو آسام اور جھارکھنڈ بندہے۔

جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں عام زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔اور کئي مقامات پر مظاہرین نے ٹریفک روک رکھی ہے۔

رانچی سے بی بی سی کے نامہ نگار سلمان راوی کا کہنا ہے کہ ریاست میں ٹرین سروسیز بھی متاثر ہورہی ہیں۔ بند کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں اور تشدد کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب گوہاٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاست آسام میں بھی بند کا اثر دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ سنیچرکو گوہاٹی میں سنتھال نامی قبائل کی طلبہ یونین کی ریلی پرتشدد اور قبائلی اور مقامی باشندوں کے درمیان ہوئی چھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

سنتھال کے قدیم باشندوں کی طلبہ یونین ہندوستان کے آئین کے تحت شیڈول قبائل کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ بہار اور جھارکھنڈ ميں اس برادری کو شیڈول قبائل کا درجہ حاصل ہے جس سے انہیں ملازمت اور تعلیم کے میدانوں میں بہتر مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

آسام کے سنتھال قبائلی مرکزی ہندوستان کے ان قبائلیوں کی نماندگی کرتے ہیں جنہیں برطانوی دورِ حکومت میں چائے کے باغات میں کام کرنے کے لیے آسام لایا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد