یو پی: بھگدڑ مچنے سے متعدد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے مغل سرائے ریلوے سٹیشن پر زبردست بھگدڑ مچنے سے 14 خواتین ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں میں سے بھی بیشتر خواتین ہیں۔ ریلوے پولیس کے آئی جی گرودرشن سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 14 ہے اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ اطلاع کے مطابق ابھی تک سنتالیس زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مغل سرائے سٹیشن پر مقامی تہوار’جیتیا‘ کے موقع پرگنگا اشنان (غسل) کے بعد سینکڑوں خواتین سٹیشن پر پہنچیں۔ پلیٹ فارم چار اور پانچ پر ایک ساتھ تین گاڑیاں آ کر رکنے سے ہجوم میں اضافہ ہو گیا اور بعد ازاں بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ ’جیتیا‘ ایک مقامی تہوار ہے اور جس میں خواتین اپنے بچوں کی لمبی عمر کی دعائیں مانگتی ہیں اور گنگا میں اشنان کرتی ہیں۔ اس گنگا اشنان کے لیے بڑي تعداد میں بہار اور مشرقی اترپریش کے عوام مغل سرائے سے پندرہ کلومیٹر دور واقع ہندوؤں کے مقدس شہر بنارس کی گنگا میں جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں اڑیسہ: مندر میں بھگدڑ، چار ہلاک04 November, 2006 | انڈیا کرکٹ شائقین کی بھگدڑ، ایک زخمی12 February, 2006 | انڈیا چنئی: بھگدڑ میں 43 افراد ہلاک18 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||