اڑیسہ: مندر میں بھگدڑ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اڑیسہ میں پری شہر کی مشہور جگنناتھ مندر میں سنیچر کی صبح بھگدڑ کے سبب چار افراد ہلاک اور تقریبا پچیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین کی حالت نازک ہے۔ اتوار کے روز جگن ناتھ مندر ميں خصوصی پوجا ہے ۔ اس پوجا میں شرکت کرنے کے لئے ہزاروں عقیدت مند جگنناتھ مندر پہنچ چکے ہیں۔ اس خصوصی پوجا کے دوران رات بھر دیوی دیوتاؤں کی زیارت کے لئے مندر کے دروازے کھلے رہتے ہیں۔ لیکن جمہ کی رات مندر انتظامیہ نے مندر کے دروازے بند کردیئے جس کے سبب سنیچر کی صبح ایک بڑی تعداد میں عقیدت مند مندر کے دروازے پر جمع ہوگئے۔ اس دوران سبھی عقیدت مندوں نے جب ایک ساتھ مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ جگنناتھ مندر کے انتظامیہ اور آئی اے ایس افسر سریش مہاپاتر نے بتایا ہے کہ سنیچر کے روز مندر انتظامیہ کی ایک خصوصی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں بات چیت کی جاۓ گی۔ فی الحال بھگدڑ کے سبب ہونے والی اموات کی وجہ سے مندر میں جاری پوجا کی تیاروں اور ديگر سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔ مندر انتظامیہ مستقبل میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو سنبھالنے اور ایسے حادثوں سے نمٹنے کے لئے نئے اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں چنئی: بھگدڑ میں 43 افراد ہلاک18 December, 2005 | انڈیا مہاراشٹر: بھگدڑ میں 300 ہلاکتیں25 January, 2005 | انڈیا دلی: بھگدڑ میں پانچ خواتین ہلاک 13 November, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||