’برصغیر بہترین لیڈر سے محروم‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نےمحترمہ بھٹو کی موت پرگہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کی موت سے برصغیر ایک بہترین رہنماء سے محروم ہوگیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ محترمہ بھٹو کی موت سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور وہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے غم میں شریک ہیں۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر ڈاکٹر سنجے بارو نے ان کے ایک بیان کو ذرائع ابلاغ کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ بیان میں منموہن سنگھ نے کہا کہ’محترمہ بینظیر بھٹو کوئی عام سیاسی رہنماء نہیں تھیں بلکہ ان کی ایسی ذات تھی جس نے ایک گہری چھاپ چھوڑی ہے۔‘ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ محترمہ بھٹو نے ہند پاک تعلقات استوار کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور دونوں ملکوں کو ماضی کی تلخیوں سے نکال کر بہتر تعلقات کی طرف لانے میں ان کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا:’ان کی دردناک موت ہمیں پھر یاد دلاتی ہے کہ ہمارا خطہ بزدلانہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔‘ وزیرخارجہ پرنب مکھرجی نے ایک بیان میں بے نظیر بھٹو پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ’یہ بہیمانہ عمل بےحد افسوس ناک ہے، میں محترمہ بھٹو کے اہل خانہ، ان کی پارٹی اور پاکستانی عوام کے غم میں برار شریک ہوں، ہماری دعائیں اس نازک وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔‘
حزب اختلاف کے رہنما لال کرشن اڈوانی نے بھی محترمہ بھٹو کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’راولپنڈی سے ان کی موت کی خبر میرے لیے بڑی دردناک تھی، وہ ایک اہم رہنما تھیں جو پاکستان میں جمہوریت کے لیے کوشش کر رہی تھیں۔‘ اڈوانی نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح طالبانئزیشن ہو رہا ہے اس سے بھارت کی سکیورٹی کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ | اسی بارے میں دہشتگردی پرمعلومات کا تبادلہ22 October, 2007 | انڈیا انڈیاپریس: پاکستان کی ایمرجنسی04 November, 2007 | انڈیا صدر مشرف سے رابطے برقرار: بھارت15 December, 2007 | انڈیا کوئی شرط قبول نہیں: منموہن 26 July, 2006 | انڈیا ’مشرف کی مشکل نہیں بڑھانا چاہتے‘10 June, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری18 October, 2007 | انڈیا ’ترقی سرحد پر بھی نظرآنی چاہیے‘10 October, 2007 | انڈیا ’ فوج خوف سے آزادی کے لیے‘15 July, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||