دہشتگردی پرمعلومات کا تبادلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دہشتگردی کے بارے میں مذاکرات میں دونوں ممالک نے نئے حملوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں بات جیت کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا۔ پیر کو دلی میں ایک روزہ بات چیت کے بعد ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے صحافیوں کو بتایا کہ بات چیت میں دونوں ممالک کے اہلکاروں نے مذاکرات کے پہلے دور کے فیصلوں کی روشنی میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ مسٹر سرنا نے بتایہ کہ ’دونوں ملکوں نے دہشتگردی سے متعلق نئے حملوں کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات فراہم کیں۔ ان میں وہ حملے بھی شامل تھے جو میکنزم کے پچھلے اجلاس کے بعد ہوئے ہیں۔‘ دونوں ملکوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حل تلاش کرنے، مخصوص معلومات کے تبادلے تحقیقات میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے سی سنگھ وفد کی سربراہی کر رہے تھے جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری خالد عزیز بابر نے کی۔ گزشتہ برس کیوبا کے شہر ہوانہ میں پاکستان کے صدر پرویز مشرف اور ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ نے دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے ایک مشترکہ گروپ (میکنزم) تشکیل دینے سے اتفاق کیا تھا اور بات چیت کا یہ دور اسی سلسلے کا حصہ تھا۔ |
اسی بارے میں پاک و ہند تعلقات: نشیب و فراز کا سال24 December, 2006 | انڈیا پاک بھارت مذاکرات آئندہ ماہ12 May, 2007 | انڈیا پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم28 September, 2007 | انڈیا کشمیر: جنگ بندی اعلان اور ممکنہ ردعمل09 October, 2007 | انڈیا ’ترقی سرحد پر بھی نظرآنی چاہیے‘10 October, 2007 | انڈیا انڈیا، پاکستان تجارت میں اضافہ01 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||