BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مودی کے بیان پر مقدمے سے الگ
سہراب الدین اور ان کی بیوی کوثر
سہراب الدین کے بارے میں مودی کے بیان کا الیکشن کمیشن نےبھی نوٹس لیاہے
پولیس کے ساتھ ایک فرضی مڈبھیڑ میں سہراب الدین شیخ کی ہلاکت پر گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کے بیان سے سے ناراض ہوکر سرکاری وکیل کے ٹی ایس تلسی نے فوری طور پر اپنے آپ کو اس مقدمے سے الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کے ٹی ایس تلسی گجرات سرکار کے وکیل ہیں۔ انہوں نے مودی کے اس بیان کو غلط قرار دیا ہے جس میں انہوں نے پولیس کے ہاتھوں سہراب الدین کی ہلاکت کو مبینہ طور پر جائز کہا تھا۔

تلسی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور ایسے وقت میں اس پر کوئی بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

بی بی سی کے ساتھ ایک بات چیت میں کے ٹی ایس تلسی نے کہا ’مودی کا بیان صحیح نہیں ہے۔ ان کا بیان حکومت کی جانب سے دائر کیے گئے حلف نامہ سے مختلف ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے اس بیان سے گجرات حکومت اب مشکل میں پڑ گئی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وزیر اعلی کا بیان توہیں عدالت کے دائرے میں آتا ہے، ان کا کہنا تھا ’ مقدمے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے اس لیے یہ بیان عدالت کی توہین کے دائرے میں تو بھلے ہی نہ آئے لیکن یہ صحیح نہیں ہے‘۔

مودی کے بیان پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے تلسی نے واضح کیا کہ مودی کی صفائی آنے تک وہ اس مقدمے کی سماعت میں حصہ نہيں لیں گے۔’ جب تک وزیر اعلی کی جانب سے قابل اطمینان جواب موصول نہیں ہوتا تب تک میرے لیے اس مقدمے میں سرکار کی جانب سے پیش ہونا مشکل ہے۔‘

دو روز قبل گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی نے اسبملی انتخابات کی مہم کے دوران ایک ریلی میں سہراب الدین کے گجرات پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کو صحیح قرار دیا تھا۔

مودی کے بیان پر زبردست نکتہ چینی ہوئی ہے۔ سہراب الدین شیخ گجرات پولیس کے دہشتگردی مخالف دستے اور راجستھان پولیس کی مشترکہ کاروائی میں 26 نومبر 2005 کو مارے گئے تھے۔

معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سہراب الدین کے بھائی رباب الدین نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے گزارش کی کہ پولیس کو حکم جاری کیا جائے کہ وہ ان کے لاپتہ بھائی کی بیوی کوثر بی کو پیش کریں۔

بعد میں ریاستی انتظامیہ نے عدالت کے سامنے قبول کیا تھا کہ سہراب الدین کے علاوہ ان کی بیوی کوثر بی کو بھی مار دیا گیا تھا۔

تین روزہ سیز فائر
جہاد کونسل کے اعلان کا ممکنہ ردعمل کیا؟
 شمیمہ’ کیسے جیا جائے‘
’دہشتگرد لڑکی‘ کا خاندان کیا کرے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد