سکیورٹی امور پر سارک کا اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم ’سارک‘ کی جانب سے داخلی امور اور پولیس تعاون سے متعلق تین روزہ اجلاس منگل کو دلی میں شروع ہوگيا ہے۔ منگل کو اجلاس میں سارک کے رکن ممالک کے پولیس سربراہان مذکورہ مسائل پر مذاکرات کریں گے جبکہ دوسرے روز رکن ممالک کے وزرات داخلہ کے سیکریٹریز اجلاس میں حصہ لیں گے۔ آخری اور حتمی مذاکرات تیسرے روز ہوگی جس میں رکن ممالک کے وزراء داخلہ شامل ہوں گے۔ مقامی خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈيا یعنی پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے منصوبے بنانا اور باہمی قانونی تعاون فراہم کرنا تاکہ سرحدی جرائم اور انسانی اسمگلنگ پر قابو پایا جاسکے جیسے مسائل بات چيت کا محور ہوسکتے ہيں۔ پی ٹی آئی کے مطابق اس اجلاس میں دہشت گردانہ حملوں کو مالی معاونت کی روک تھام، غیرقانونی اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ پر قابو کے ساتھ ساتھ سلامتی سے جڑے مسائل پر بات چيت بات چيت کی توقع کی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سارک ممالک کے درمیان یہ اجلاس ہندستان میں حالیہ بم دھماکوں کے پیش نظر اہمیت کا حامل ہے۔ سارک ممالک کے وزراء داخلہ پر مشتمل یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اور اس اجلاس میں میزبان ہندوستان سمیت پاکستان، نیپال ، میانمار، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان اور افغانستان حصہ لے رہے ہيں۔ گزشتہ دنوں سارک رکن ممالک کے پولیس ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان کی حیدرآباد میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں ہندوستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ سری پرکاش جیسوال نے سارک ممالک کے درمیان حساس مسائل پر تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔ اس اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سارک ممالک اپنے یہاں حکومت اور سماج کی سطح پر ضروری تبدیلی اور بیداری لائے گی تاکہ خطے میں موجود مسائل کا مشترکہ مقابلہ کیا جا سکے۔ | اسی بارے میں ایشیائی ممالک کی ریل لائن21 September, 2004 | انڈیا ’سارک تاریخوں پر اعتراض نہیں‘24 April, 2005 | انڈیا سارک ممالک کی مشترکہ یونیورسٹی31 March, 2007 | انڈیا ’اولین ترجیح پاکستان سے تجارت‘01 April, 2007 | انڈیا سارک ایجنڈے پر صلاح ومشورہ02 April, 2007 | انڈیا ’اعلانات کے بجائے ان پر عمل کریں‘ 03 April, 2007 | انڈیا سارک:یکطرفہ ویزا پالیسی کااعلان 03 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||