BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 April, 2007, 06:49 GMT 11:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اعلانات کے بجائے ان پر عمل کریں‘
سارک میں پہلی بار افغانستان کو شامل کیا گیا ہے
بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے ممالک ترقیاتی پروگرامز کے اعلانات کے بجائے ان پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ممالک اس پوزیشن میں بھی ہیں کہ سارک کے چارٹرکو نافذ کر سکیں۔

منموہن سنگھ منگل کے روز جنوبی ایشیاء کی علاقائی تعاون کی تنظیم ’سارک‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا اس وقت ایسے اقتصادی اور سیاسی تبدیلیوں سےگزر رہا ہے کہ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ’سیاسی تبدیلی تو تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ ہم سب کو اپنے ملک اور حکومت کے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے۔‘

وزیراعظم منموہن سنگھ نے اعلان کیا: ’میں تجویز پیش کرتا ہوں کہ ہم اپنے دارالحکومتوں کو براہ راست فضائی سروسز سے مربوط کرلیں۔‘ انہوں کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر رکن ممالک کے طلباء، اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، مریضوں اور صحافیوں کے لیے آزادانہ ویزا پالیسی کااعلان کرتا ہے۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارت اپنے جنوبی ایشیاء کے پڑوسیوں کو بھارتی بازار میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

 بھارتی وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء کی علاقائی تعاون کی تنظیم ’سارک‘ میں افغانستان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ افغانستان اس تنظیم میں شامل ہونے والا آٹھواں ملک ہے جسے آج باضابطہ طور پر تنظیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء کی علاقائی تعاون کی تنظیم ’سارک‘ میں افغانستان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ افغانستان اس تنظیم میں شامل ہونے والا آٹھواں ملک ہے جسے آج باضابطہ طور پر تنظیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے خارجہ سیکرٹری شیوشنکر مینن کے مطابق اس اجلاس میں نہ صرف ان نکات کا نفاذ شامل ہے جس پر پہلے سے ہی معاہدہ ہوچکا ہے بلکہ بقول ان کے ’دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قدم اٹھانے کی پوزیشن میں بھی ہوں گے‘۔

آزاد تجارت کے معاہدے سافٹا کے نفاذ کا سوال بھی اجلاس کا ایک اہم ایجنڈا ہے۔ اجلاس میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کے صدور اور وزراء اعظم شرکت کر رہے ہیں ۔

آٹھ ممالک پر مشتمل علاقائی تعاون کی تنظیم کے اس اجلاس کے ایجنڈے میں جنوبی ایشیاء یونیورسٹی، علاقائی فوڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی فنڈ کا قیام اور سڑک اور ریل کے ساتھ ساتھ بحری اور فضائی نقل و حمل کو آسان بنانا شامل ہے۔

کچھ بھی رکھ لو
سارک تاریخوں پر بھارت کو کوئی اعتراض نہیں
 نئی دلی میں سارک رکن ممالک کی پروگرامنگ کمیٹی کا اجلاس ’سارک یونیورسٹی‘
رکن ممالک کے طلباء کیلیے اعلیٰ تعلیم کا موقع
شوکت عزیز شوکت عزیز کادورہ
ہند-پاک اقتصادی تعلقات کی بہتری کی توقع
آمدو رفت بڑھ گئی
پاک انڈیا امن اقدام سے عوامی روابط میں فروغ
پاکستانی سٹال مقبول
حیدر آباد دکن کی نمائش میں نگاہوں کا مرکز
نشیب و فراز کا سال
2006 میں پاک بھارت تعلقات پر ایک نظر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد