بھاگلپور: پولیس اہلکار برطرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسیع پیمانے پر مذمت اور تنقید کے بعد بہار پولیس نے اپنے ان دو اہلکاروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں ایک ویڈیو ٹیپ میں ریاست کے مشرقی شہر بھاگلپور میں سونے کی چین چوری کرنے کے ایک ملزم کو زد و کوب کرنے کے بعد موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ مذکورہ دونوں پولیس اہلکاروں کو منگل کے روز تمام ٹی وی چینلوں پر چین چوری کے ملزم سلیم کو تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا تھا۔اس واقعہ پر ملک کی پارلیمان میں ہنگامہ ہوا، قومی کمیشن برائے حقوق انسانی اور اقلیتی کمیشن نے اسکا نوٹس لیا اور ریاست کے اندر مختلف سیاسی جماعتوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بھاگلپور شہر میں ہجوم نے اس وقت مظاہرہ کیا تھا جب یہ افواہ پھیلی کہ ملزم سلیم زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ہیں۔ بھاگلپور فرقہ وارانہ لحاظ سے کافی حساس رہا ہے اور مقامی پولیس کو اس معاملے کو سنبھالنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس معاملے میں دونوں پولیس والوں کو دو دن پہلے معطل کر کے شیخ پورہ ضلع بھیج دیا گیا تھا۔ شروع میں پولس اہلکاروں نے اس بات پر زیادہ زور دیا کہ جس نوجوان کو گھسیٹا گیا ہے وہ عادی مجرم ہے۔ یہ اہلکار مکمل جانچ کے بعد کسی کارروائی کا اعلان کر چکے تھے اور عام تاثر یہ تھا کہ ماضی کی طرح اس معاملے کو بھی رفع دفع کر دیا جاۓ گا لیکن جمعرات کی شام دونوں کو برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ بھاگلپور زون کے ڈی آئی جی گرجانندن شرما نے زد و کوب اور گھسیٹنے کے واقعے میں شامل اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایل بی سنگھ کو برخاست کرنے کی سفارش کرنے کا اعلان کیا جبکہ بھاگلپور کے ایس پی جے اسے گنگوار نے کانسٹیبل رام چندر رائے کی برخاستگی کی سفارش کی ہے۔ بھاگلپور کے ایس پی جے ایس گنگوار نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کی برخاستگی کی سفارش آئین ہند کی دفعہ 311 کے سب کلاز 2 اے کے تحت کی گئی ہے۔ دریں اثناء آج بھاگلپور میں مذکورہ واقعے کے خلاف سی پی آئی ایم ایل کے ذریعہ کا اعلان کیا گیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بند کا اچھا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ اس پارٹی کے ریاستی سیکرٹری نند کشور پرساد کا کہنا ہے کہ کسی ایک معاملے میں پولیس والوں کے خلاف کارروائی سے غریبوں پر پولیس کے مظالم ختم نہیں ہونے والے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان تمام پولیس والوں کے خلاف کارروائی کی جائے جن کے خلاف ظلم و زیادتی کے مقدمے درج ہیں۔ |
اسی بارے میں ملزم پر تشدد، پولیس اہلکار معطل28 August, 2007 | انڈیا بھاگل پور فساد: معاوضوں کا معیار28 August, 2007 | انڈیا ’سیلاب متاثرین امداد سےمحروم‘27 August, 2007 | انڈیا خواجہ سراؤں کی علاقائی لڑائی20 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||