وزیراعٰلی کی آواز نہ پہچاننے پرتبادلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمالی ریاست بہار میں ایک مجسٹریٹ کا اس وقت تبادلہ کر دیا گیا جب اس نے وزیر اعلٰی کے فون کو مذاق سمجھا۔ جب مجسٹریٹ کو ایک ٹیلی فون آیا تو اس نے پوچھا کہ ’ کون بول رہا ہے دوسری جانب سے جواب آیا کہ وزیر اعلی تو مجسٹریٹ نے پوچھا’ کہاں کے وزیر اعلٰی ہر کوئی کہتا ہے کہ میں وزیر اعلٰی ہوں‘۔ اس کے بعد وزیر اعٰلی نے اس افسر پر اپنے عہدے کا رعب جمانے میں کوئی دیر نہ کرتے ہوئے اس کا تبادلہ کردیا۔ نتیش کمار نےیہ فون اس وقت کیا جب وہ ہفتے کی کھلی کچہری کے دوران سہرسا ضلع میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد سے متعلق شکایتیں سن رہے تھے ۔ شکایتیں سننے کے بعد انہوں نے مزید تفصیلات جاننے کے لیےضلع مجسٹریٹ نرنجن کمار چودھری کو فون کرنے کا فیصلہ کیا۔ فون پر مجسٹریٹ کا رویہ دیکھ کر انہوں نے ریاست کے چیف سیکرٹری اشوک چودھری کو طلب کیا اور مجسٹریٹ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلٰی نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی شکایتوں کا پتہ لگانےاور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے علاقے میں ایک خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا حکم بھی دیا ۔ ریاستی افسران کی ہنگامی میٹنگ کے بعد ضلع مجسٹریٹ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ایک اور افسر نرمادیشور کو ان کے عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ بعد میں مسٹرر چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ ’اس بارے میں کچھ غلط فہمی ہوئی ہے، جب وزیر اعٰلی نے انہیں فون کیا تو وہ ان کی آواز نہیں پہچان پائے انہیں لگا کہ کوئی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران تمام متاثرہ علاقوں کے ضلع مجسٹریٹ ہنگامی حالات کے پیشِ نظر دن رات کام کر رہے ہیں اور اس دوران انہیں وزراء ، سرکاری افسران اور مقامی امیدواروں کے بے شمار فون آتے ہیں، ان حالات میں مسلسل فون انہیں زچ کر سکتے ہیں۔ اس دوران مسٹر چودھری نے کہا ہے کہ وہ پٹنہ جا کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ | اسی بارے میں ملزم پر تشدد، پولیس اہلکار معطل28 August, 2007 | انڈیا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کا خدشہ15 August, 2007 | انڈیا مون سون سے تباہی، مزید سیلاب18 August, 2007 | انڈیا بہار: فصلوں کو شدید نقصان25 August, 2007 | انڈیا بہار: ایڈز کے مریضوں کی بدحالی29 March, 2007 | انڈیا پٹنہ میں بچوں کے اغواء کا خوف13 August, 2007 | انڈیا کئی ریاستوں میں حالات سنگین 19 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||