BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 August, 2007, 15:18 GMT 20:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاتھ ملانا اور گلے ملنا بھی جرم ہے

 سنجے دت
سنجے دت سے ہاتھ ملانے پر ایک پولیس اہلکار معطل کر دیا گیا
راجندر کیلکر نے شاید کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ کسی سے ہاتھ ملانا اور گلے ملنا بھی نوکری جانے کی وجہ بن سکتا ہے۔

راجندر کیلکر پونے شہر کی اس جیل کے (معطل) گارڈ ہیں جس میں بالی وڈ اداکار سنجے دت انیس سو ترانوے ممبئی بم دھماکوں کے مقدمے میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد سزا کاٹ رہے تھے لیکن جب سپریم کورٹ سے سنجے دت کو عبوری ضمانت مل گئی تو وہ شاید بائیس دنوں کے درمیان بننے والے دوستوں کا شکریہ ادا کيے بنا رہ نہ سکے۔

دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہاتھ ملانا اور گلے ملنے سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔ سنجے دت کا یہ رویہ شاید اس لیے بھی صحیح قرار دیا جا سکتا ہے کیوں کہ ان کی پچھلی فلم ’منّا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں دی گئی ان کی جادو کی جپھّی بچوں اور بزرگوں سبھی میں مقبول ہوگئی تھی۔

لیکن شاید منّا بھائی کو بھی یہ اندازہ نہیں ہوگا کہ ان کی جادو کی جپھّی کسی کی نوکری بھی لے سکتی ہے۔

جب ٹی وی پر انہیں جیل کےگارڈ کی جادو کی جپھّی لیتے ہوئے دکھایا گیا تو محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ محکمہ پولیس کسی اہلکار کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ایک سزا یافتہ مجرم (سنجے دت) سے’دوستانہ‘ برتاؤ کرے۔

اور پھر وہی ہوا جس کا خدشہ محسوس کیا جا رہا تھا۔ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ آر آر پاٹل نے جیل کے ایک گارڈ کو معطل اور پولیس کے دوسرے آٹھ جوانوں کے خلاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

یہ معاملہ پیر کو رونما ہوا اور منگل تک ذرائع ابلاغ ميں اس قسم کی خبريں آنے لگیں کہ وزیراعلیٰ ولاس راؤ دیش مکھ نے جیل کے گارڈ کی معطلی کا حکم واپس لے لیا ہے۔ دیگر اخبارت نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے یہ خبر بھی شائع ہوئی کہ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ کافی سخت قسم کی کارروائی ہے اور جو کچھ ٹی وی پر نظر آیا ہے اس سے یہی پتہ چلتا ہے کہ پہل سنجے دت نے کی تھی اور جیل کے گارڈ کے پاس اسی طرز پر جواب دینے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہ تھا۔

لیکن جب بی بی سی نے وزیراعلیٰ کے دفتر سے اس خبر کی تصدیق کرنے کی کوشش کی تو کہا گیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ نائب وزیر کا فیصلہ وزیراعلیٰ اکیلے کیسے منسوخ کر سکتے ہيں؟

پونے کی جیل سے رہائی پر سنجے دت

تاہم ذرائع ابلاغ میں اپنا دامن صاف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا یہ بیان سامنے آیا کہ ان کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہاں سوال یہ اٹھتا ہےکہ اگر جیل کے اس گارڈ کی جگہ کوئی بڑا افسر ہوتا تو کیا تب بھی حکومت کا رویہ یہی ہوتا؟

جب ریاست مہاراشٹر میں سیاستدان اور پولیس کے درمیان اس قسم کی رسّہ کشی جاری تھی تو دوسری جانب ریاست جھار کھنڈ میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا۔ لیکن اس میں فرق صرف اتنا تھا کہ کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما شبو سورین جیل سے رہا ہو کر جب جمشید پور پہنچے تو بوکارو کے ضلع مجسٹریٹ نے ان کے پیر چھو کر ان کا استقبال کیا تھا۔

ہندوستانی سول سروسز کے ضابطوں کے مطابق سول سرونٹ پوری طرح غیر جانب دار ہوتا ہے اور اسے کوئی ایسا برتاؤ نہیں کرنا چاہیے جس سے اس کی کسی مخصوص شخص رہنما یا دیگر افراد سے وابستگی یا قربت ظاہر ہو۔

شبو سورین پر اپنے ایک سکریٹری کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ ذیلی عدالت نے شبو سورین کو اس مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی لیکن ہائی کورٹ نے نا کافی ثبوت کی بنیاد پر انہیں بری کر دیا۔

بی بی سی نے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ مدھو کوڑے سے جب اس بارے ميں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے غلط نہيں سمجھتے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ شبو سورین نے جھارکھنڈ کو ایک الگ ریاست بنانے میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے لیے کسی کے بھی دل میں احترام پیدا ہو سکتا ہے۔

ان واقعات سے ایک بات کا اشارہ ملتا ہے ہندوستان میں بعض سیاستداں یہ تاثر دیتے ہیں کہ ملک کا قانون طبقاتی ہے یعنی ایک طبقے کے لیے اور دوسرے کے لیے کچھ اور۔

اداکار سنجے دتسنجے دت پر کتاب
امیتابھ، شاہ رخ اور اب سنجے کی زندگی پر کتاب
سنجے دتتصاویر میں
سنجے دت کی زندگی پر ایک نظر
دلیپ کمارسنجے کے لیے حلف
سنجے دت کا کردار اچھا ہے، دلیپ کمار کا حلف
سنجےپچاس کروڑ داؤ پر
’ سنجےکو ضمانت نہ ملی تو پچاس کروڑ کا نقصان‘
 سنجے دتبالی وڈ کی خوشی
’حالات نے سنجے کو توڑا نہیں بلکہ بہتر بنایا ہے‘
اداکار سنجے دت عدالت میں پیشی کے موقع پر’خصوصی سلوک‘
سنجے دت سے 'خصوصی سلوک' برتنے پر احتجاج
 سنجے دت نرمی: سنجے کی اپیل
اگر سنجے دت کی اپیل منظور ہو گئی تو؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد