BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 July, 2007, 02:40 GMT 07:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تاج محل نئے سات عجائبات میں شامل
تاج محل کو مغل فن تعمیر کی بہترین نشانی سمجھا جاتا ہے
تاج محل کو مغل فن تعمیر کی بہترین نشانی سمجھا جاتا ہے
ایک بین الاقوامی مقابلے کے ذریعے طے پانے والے دورِ جدید کے سات عجائبات میں آگرہ کے تاج محل کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

پرتگال کے دارالحکومت لِزبن میں ایک تقریب کے دوران ہالی وُڈ کے معروف اداکار بین کِنگسلے اور بالی وُڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے دورِ جدید کے سات عجائبات کے ناموں کا اعلان کیا۔

تاج محل کا نام تقریب کے سب سے آخر میں اعلان ہوا اور آگرہ کی میئر انجولا سنگھ نے ہندوستان کی جانب سے اس کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا۔

تاج محل کی تعمیر سترہویں صدی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیگم ممتاز محل کی یاد میں کروائی تھی۔ عمارت کے زمیں دوز حصے میں ممتاز محل کی قبر واقع ہے جبکہ شاہ جہاں کی قبر بھی ممتاز محل کی قبر کے نزدیک ہی ہے۔

عجائبات ِعالم کی اب تک کی فہرست دو ہزار برس قبل بنائی گئی تھی اور اب ایک سوئس تنظیم’نیو سیون ونڈرز فاؤنڈیشن‘ نے نئے عجائبات کے انتخاب کے لیے آن لائن اور بذریعہ موبائل ووٹنگ کرائی تھی۔

اس مقابلے میں منتخب کیے جانے والے دورِ جدید کے چھ دیگر عجائبات حسب ذیل ہیں: پیرو میں اِنکا تہذیب کا مندر ماچو پیچو، دیوارِ چین ، میکسیکو میں چی چین اِتزا کا ہرم، روم کا کلوسیئم، برازیل میں یسوع مسیح کا مجسمہ اور اردن میں پیٹرا کے آثار۔

برطانوی مؤرخ مائیکل وُڈ نے سنگ مرمر سے بنائے گئے تاج محل کے حسن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس کا رنگ دن کے ڈھلنے کے ساتھ بدلتا ہوا دکھائی دیتا ہے جو اسے مزید پرکشش بنا دیتا ہے۔

نیو سیون ونڈرز فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ دورِ جدید کے نئے سات عجائبات کے انتخاب کے لیے کرائے جانے والے بین الاقوامی مقابلے میں ایک سو ملین لوگوں نے انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹنگ کی۔

تاج محلرات میں تاج محل
چاندنی راتوں میں تاج محل کا لطف
تاج محلتاج محل عجوبہ نہیں؟
عجائبات عالم میں تاج محل کی پوزیشن کمزور
انگکور واٹایک ووٹ ادھر بھی
نئےعجائبات: انکور واٹ کی حمایت کی اپیل۔
تاج محلتاج محل کا نظارہ
تاج محل، چاندنی راتوں میں کھلا رکھنے کا فیصلہ
تاج محلتاج محل کی چمک
تاج محل کے نکھار کے لیے ملتانی مٹی کی تجویز
ایشوریہ اور تاجایشوریہ اور تاج
حسن کی ملکہ کی محلوں کا تاج کے لیے نئی مہم
تاج محل’تاج محل ہمارا ہے‘
تاج محل معاملے پر بھارتی حکومت عدالت میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد