BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 June, 2007, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک ووٹ انکور واٹ مندر کو بھی
انگکور واٹ
آر ایس ایس چاہتی ہے کہ تاج محل کے ساتھ انکور واٹ کی بھی حمایت کی جائے
ایک ایسے وقت جب محبت کی نشانی تاج محل کو دنیا کے نئے سات عجائب میں شامل کرانے کی مہم زوروں پر ہے، ہندوستان کی ہندو نواز تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے کمبوڈیا کے قدیم انکور واٹ مندر کو بھی ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

تنظیم کے اخبار’ آرگنائزر‘ میں کہا گیا ہے کہ اگر تاج ووٹ کا حق دار ہے تو اس کے لیے ووٹ کرتے وقت مندر کے لیے بھی ووٹ ڈالنا چاہیے۔

’بلا شبہ تاج کو نئے عجائب میں شامل کرنے کے لیے جو مہم چلائی گئی ہے اس میں ہمیں حصہ لینا چاہیے، لیکن تمام ہندوستانیوں اور دنیا بھر کے ہندوؤں کے لیے اتنا ہی اہم کمبوڈیا میں واقع انکور واٹ مندر بھی ہونا چاہیے۔‘

کمبوڈیا کا انکور واٹ دنیا کا سب سے بڑا مندر مانا جاتا ہے جو تقریبا دو سو مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں مختلف سائز اور نقش و نگار کے تقریباً تین سو مندر شامل ہیں۔

تاج محل
اس دوڑ میں تاج محل پیچھے چھوٹتا نظر آ رہا ہے

عالمی آثار قدیمہ کی فہرست میں یہ سب سے بڑی عمارت ہے جسے سنہ گیارہ سو تیرہ اور اور گیارہ سو پچاس کے درمیان راجہ سوریہ ورمن ثانی نے تعمیر کروایا تھا۔ اس مندر کو خمیر فن تعمیر کا نمونہ کہا جاتا ہے۔

دنیا کے سات نئے عجائب کے انتخاب کے لیے سوئس تنظیم’ نیو سیون ونڈرز فاؤنڈیشن‘ نےاکیس شاہکاروں کی جو فہرست تیار کی ہے اس میں تاج محل کے ساتھ ساتھ یہ مندر بھی شامل ہے۔

اس کے لیے آن لائن اور موبائل فون کے ذریعے ووٹنگ کروائی جاری ہے۔ اس کے نتائج کا اعلان سات جولائی کو کیا جائےگا۔

وشو ہندو پریشد کے صدر آچاریہ گری راج کشور کا کہنا ہے کہ’ اگر انکور واٹ مندر سات عجائب میں شامل ہوجائے تو اس کے تحفظ کا مسئلہ حل ہوجائےگا، اتنی خوبصورت اور قدیم عمارت کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔‘

مچھو پیچو
پیرو کا قدیم شہر مچھو پیچو بھی فہرست میں شامل ہے

آچاریہ گری راج کشور کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت ملک کے اندر کے اثاثوں کی حفاظت نہیں کرپاتی ہے تو وہ بیرونی ممالک میں ہندوؤں کی علامات کی حفاظت کیسے کریگی۔

آر ایس ایس کے مطابق انگکور واٹ مندر ملک کے باہر ہندوستان کے شاندار کلچر کی علامت ہے۔

’افغانستان میں بامیان میں مہاتما بودھ کے مجسموں کی مسماری کے بعد ہندوستان سے باہر انکور واٹ مندر ہی ہندو کلچر کی اہم نشانی بچی ہے۔

ووٹنگ کے خاتمے میں اب وقت کم بچا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس میں تاج محل کی پوزیشن زیادہ اچھی نہیں ہے۔ ویسے آخری مرحلے میں تاج کے لیے ووٹ پڑنے لگے ہیں اور خبروں کے مطابق اسے تین کروڑ ووٹ مل چکے ہیں۔ لیکن بھارتی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی کوشش نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی عوام میں اس کے حوالے سے کوئی جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔

دوسری طرف برازیل کے صدر نے ریڈیو پر عوام کو ریو ڈی جنیرو میں واقع مسیحی مجسمے کو عجائبات میں شامل کروانے کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار بتایا ہے اور پیرو کی حکومت نے اپنے قدیم شہر ماچو پیچو کو اس فہرست میں شامل کروانے کے لیے عوامی مقامات پر کمپیوٹرز لگائے ہیں تاکہ عوام آن لائن ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔

ہندوستان کے بعض نجی ٹی وی چینلز نے عوام سے تاج محل کے لیے ووٹ کی اپیل کی ہے۔ موسیقار اے آر رحمان نے اس کے لیے ایک نغمہ بھی تخلیق کیا ہے لیکن بعض حلقوں کے مطابق یہ کوششیں کافی تاخیر سے کی گئی ہیں۔

ایشوریہ اور تاجایشوریہ اور تاج
حسن کی ملکہ کی محلوں کا تاج کے لیے نئی مہم
تاج محل جھک رہا ہے: ماہرینتاج محل کوخطرہ
تاج محل جھک رہا ہے: ماہرین
پچاس ہزار کا تاج محل
شہزادہ سلیم کے بعد اب عبدالحلیم کا تاج محل
تاج محلتاج محل عجوبہ نہیں؟
عجائبات عالم میں تاج محل کی پوزیشن کمزور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد