دنیا کے سات نئے عجائبات کا انتخاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا بھر میں لوگوں کو مدعو کیا جارہا کہ وہ دنیا کے سات نئے عجائبات کے انتخاب کے لیے رائے دہی میں حصہ لیں۔ یہ رائے دہی سوئٹزر لینڈ کی ایک نجی تنظیم ’دی نیو سیون ونڈرز فاؤنڈیشن‘ کروارہی ہے۔ سات عجائبات کے انتخاب کے لیے دنیا کی اکیس اہم تنصیبات کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان اکیس عمارات میں روم کا کلوسیم، اردن کا قدیم شہر پیٹرا، برطانیہ کا سٹون ہنج اور دیوار چین بھی شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ لوگ دو ہزار چھ میں فون کرکے اپنی آراء سے ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں۔ان عجائبات کا اعلان سال دو ہزار سات کے سال نو کے روز کیا جائے گا۔ عجائبات کی فہرست میں کچھ جدید عمارتیں بھی شامل ہیں مثلاً پیرس کا ایفل ٹاور، نیویارک کا مجسمہ آزادی اور سڈنی کا اوپرا ہاؤس۔ مصر میں گزا کا اہرام وہ واحد عجوبہ ہے جو پرانے سات عجائبات میں سے ہے اور جو اس نئی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک جو سات عجائبات جانے جاتے ہیں ان کا انتخاب قریباً دو ہزار سال قبل ایک یونانی فلسفی فلون نے کیا تھا۔ نئے عجائبات کے انتخاب کے لیے شرط ہے کہ یہ ہاتھ سے بنائے گئے ہوں، سن دو ہزار تک مکمل ہوچکے ہوں اور اس وقت قابل قبول حالت میں ہوں۔ سوئس تنظیم کے ارکان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ثقافت یونیسکو کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا کو اہم ثقافتی ورثے کی تباہ کاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔ | اسی بارے میں چاندنی راتوں میں تاج کھلا رہے گا15 February, 2005 | انڈیا دیوارِ چین خلا سے نظر آنے کی تصدیق19 April, 2005 | آس پاس دلی جو ایک شہر ہےعالم میں۔۔۔28 April, 2004 | Blog | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||