BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 August, 2005, 04:26 GMT 09:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بامیان کےمجسموں کی لیزر شبیہ
News image
طالبان نے سن دو ہزار میں ان مجسموں کو تباہ کر دیا تھا
افغانستان میں طالبان نے مہاتما بدھ کے جن دو مجسموں کو تباہ کر دیا تھا ان کو لیزر شعاعوں کے ذریعے دوبارہ وجود میں لانے کی تجویز کیلی فورنیا کے ایک آرٹسٹ نے پیش کی ہے۔

موجودہ افغان حکومت اس تجویز کے حق میں ہےکہ بامیان کے پہاڑوں پر ان مجسموں کا عکس اس طرع اتار دیا جائے کہ یہ اصل کی طرح معلوم ہوں۔

آرٹسٹ ہیرو یاماگتا کی اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی اجازت کا انتظار ہے۔

مسٹر یاما گتا کے مطابق ان کے منصوبے پر کل پچاس لاکھ ڈالر رقم خرچ ہوگی اور یہ دو سال میں مکمل ہو گا۔

افغانسان کے بامیان صوبے کی گورنر حبیبہ سروبی نے کہا ہے کہ اگر اس منصوبے سے ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا تو ہم اس کی حمایت کریں گے کیونکہ اس سے بامیان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

طالبان نے سن دو ہزار میں ان مجسموں کو تباہ کر دیا تھا کیونکہ یہ ان کے سخت گیر اسلامی نظریات کے خلاف تھے، باوجود اس کے کہ دنیا بھر سے انہیں ایشیا میں آثار قدیمہ کے اس سب سے بڑے خزانے کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی گئی تھے۔

یہ دو مجسمے سولہ سو سال پرانے تھے اور انہیں بامیان کے پہاڑوں کی کی ڈھلوان پر بنایا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد