تاج محل:’ اتنا بھی عجوبہ نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سات عجائباتِ عالم کے انتخاب کے حوالے سے جاری ووٹنگ کے خاتمے میں اگرچہ تین ہفتے سے بھی کم رہ گئے ہیں لیکن اس ووٹنگ میں تاج محل کی پوزیشن کچھ اچھی نہیں۔ تاج محل ان اکیس مقامات و عمارات میں سے ایک ہے جنہیں گزشتہ برس نئے عجائباتِ عالم کے انتخاب کے لیے ایک عالمی پول میں منتخب کیا گیا تھا۔ عجائبات ِعالم کی حالیہ فہرست دو ہزار برس قبل بنائی گئی تھی اور اب ایک سوئس تنظیم’ نیو سیون ونڈرز فاؤنڈیشن‘ نئے عجائبات کے انتخاب کے لیے آن لائن اور بذریعہ موبائل ووٹنگ کروا رہی ہے۔ اس ووٹنگ کے نتائج کا اعلان سات جولائی کو کیا جائے گا۔ ایک جانب جہاں برازیل کے صدر نے ریڈیو پر عوام کو ریوڈی جنیرو میں واقع مسیح کے مجسمے کو عجائبات میں شامل کروانے کے لیے ووٹنگ کا طریقۂ کار بتایا ہے اور پیرو کی حکومت نے اپنے قدیم شہر ماچو پیچو کو اس فہرست میں شامل کروانے کے لیے عوامی مقامات پر کمپیوٹر ٹرمینلز لگائے ہیں تاکہ عوام آن لائن ووٹ کر سکیں۔ وہیں انڈیا میں جہاں ایک ارب کی آبادی میں ہر پچاسواں شخص کمپیوٹر صارف اور ایک سو ستر ملین موبائل فون صارف ہیں، اس حوالے سے خاص جوش و جذبہ دکھائی نہیں دے رہا اور حالیہ ووٹنگ سے ایسا لگتا ہے کہ تاج محل پہلے دس مقامات میں ہی شامل ہو سکےگا۔ اس وقت چند نجی ٹی وی چینل عوام سے تاج محل کے لیے ووٹنگ کی اپیل کر رہے ہیں اور موسیقار اے آر رحمان نے بھی اس حوالے سے ایک نغمہ ترتیب دیا ہے لیکن شاید اب دیر ہو چکی ہے۔ ووٹنگ مہم چلانے والے ایک گروپ کے سربراہ بھارت کپاڈیا کا کہنا ہے ’ہمیں بہت زیادہ ووٹ درکار ہیں۔ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ حکومت اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہی۔ ہم وزارتِ سیاحت سے بات کر رہے ہیں اور ان کا صرف یہی کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا منصوبہ ہے‘۔ اس حوالے سے بھارتی وزارتِ سیاحت کی اہم افسر لیلا نندن کا کہنا ہے کہ’ یہ بھارتی عوام کی ذمہ داری ہے اور انہیں اسے نبھانا چاہیے‘۔ | اسی بارے میں تاج محل کے لیے خاص ابٹن 16 May, 2007 | انڈیا تاج محل پیلا پڑتا جا رہا ہے15 May, 2007 | انڈیا قبروں کا خیال کرو، تاج محل بھول جاؤ16 July, 2005 | انڈیا چاندنی راتوں میں تاج کھلا رہے گا15 February, 2005 | انڈیا تاج محل کا معاملہ سپریم کورٹ میں12 August, 2005 | انڈیا تاج محل کے لیے نئی مہم02 December, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||