BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرتیبھا کے دورۂ کشمیر پر تشویش

پرتیبھا پاٹل
’پرتیبھا پاٹل کے دورے سے منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں‘
بھارت میں صدارتی عہدے کی پہلی خاتون اُمیدوار، پرتیبھا پاٹل آئندہ ہفتے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کا دورہ کر رہی ہیں جبکہ وادی میں شیوسینا کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے کانگریس پارٹی کو پرتیبھا کے دورے سے متعلق خدشات لاحق ہیں۔

گزشتہ روز شیوسینا کی جانب سے پاٹل کی نامزدگی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس لیڈروں کو یہ خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ ایسے حالات میں کہیں حکمراں اتحاد بالخصوص پارٹی صدر سونیا گاندھی کی پسندیدہ امیدوار پرتیبھا پاٹل کا دورہ کانگریس کو متاثر نہ کر دے۔

ایک سینئر کانگریس لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ’شیوسینا ایک فرقہ پرست تنظیم ہے جبکہ ہم سیکولر نظریہ کے حامی ہیں۔ اگر اس وقت یہاں جموں میں ہونے والے کسی واقعہ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں تو پرتیبھا پاٹل کے دورے سے منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں‘۔

تاہم اس حوالے سے جموں و کشمیر کانگریس کے نائب سربراہ عبدالغنی وکیل نے بی بی سی کو بتایا ’شیوسینا کے حمایت کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ حمایت انہوں نے کی ہے، ہم(کانگریس) نے تو نہیں مانگی‘۔

کشمیر میں شیو سینا کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ’ہمیں اعتماد ہے کہ یہ دورہ کامیاب رہے گا‘۔

واضح رہے کہ پچھلے دونوں علیٰحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس کے ایک لیڈر ظفر اکبر بھٹ پر جموں میں شیو سینا کے ریاستی شاخ کے سربراہ آنند شرما نے پریس کانفرنس کے دوران حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا تھا۔

اس پر منگل کو سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں حریت کارکنوں نے شیوسینا کے خلاف مظاہرے بھی کیے اور آنند شرما کے پتلے نذرآتش کیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد