BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 June, 2007, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرتیبھا پاٹل صدارت کی امیدوار
 پرتیبھا پاٹل ریاست راجستھان کی گورنر ہیں
پرتیبھا پاٹل ریاست راجستھان کی گورنر ہیں
ہندوستان میں حکمراں ترقی پسند محاذ اور بایئں بازوں کی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ پرتیبھا پاٹل انڈیا کی پہلی خاتون صدر بننے کی امیدوار ہوں گی۔

صدارتی انتخاب کے لیے 19 جولا‏‏ ئی کی تاریخ طے کی گئ ہے۔ پرتیبھا پاٹل ابھی ریاست راجستھان کی گورنر ہیں۔

پاٹل کی نامزدگی کے بارے میں ترقی پسند محاذ یعنی یوپی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھي نے جمعرات کی شام صحافیوں کو بتایا۔ اگر پرتیبھا پاٹل صدارتی انتخابات جیت جاتی ہیں تو وہ ملک کی پہلی خاتون صدر کے طور پر حلف اٹھائيں گی۔

72 سالہ پرتیبھا پاٹل ایوان بالا راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔ گزشتہ تین برس سے وہ ریاست راجستھا کی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں۔

اگلے ماہ ملک میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن گزشتہ کئی روز سے یوپی اے کے امیدوار کو لیکر سیاسی حلقوں میں سرگرمیاں جاری تھیں۔ بائيں بازوں کی جماعتیں کانگریس کی جانب سے دیے گئے امیدواروں کے نام سے اتفاق نہیں کر رہی تھیں۔

صدارتی انتخابات کے لیے کانگریس کی فہرست میں وزیر داخلہ شوراج پاٹل، اور سیئنر کشمیری لیڈر کرن سنگھ کے نام سب سے اوپر تھے لیکن بایاں محاذ ان ناموں کی مخالفت کر رہا تھا۔

لیکن بعد میں تامل ناڈو کے وزیر اعلی کرونانیدھی نے کانگریس اور بائيں بازوں کے رہنماؤں سے الگ الگ مذاکرات کر کے اتفاق رائے بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد