BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 17:59 GMT 22:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دوستی کا جذبہ متاثرنہیں ہوگا‘
اے پی جے ابولکلام اور پرویز مشرف
رشتوں میں بہتری لانے کا جذبہ متاثر نہیں ہو سکتا: کلام
ہندوستان کے صدر اے پی جے ابولکلام نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے سے بھارت اور پاکستان کے رشتوں کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ نے یہ بات پارلیمان کے بجٹ اجلاس کے افتتاح میں دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ہندوستان کی پارلیمان میں جمعہ سے بجٹ اجلاس شروع ہوا ہے۔ اس اجلاس میں عام بجٹ اور ریلوے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

صدرجمہوریہ نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان چیلنجز سے سختی سے نمٹے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے واقعات کے سبب بھارت پاکستان کے درمیان جاری امن مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا ’ہم اس افسوسناک واقعہ کو دونوں ملکوں کے درمیان بہتر رشتے قائم کرنے کے جذبے کے درمیان نہیں آنے دیں گے‘۔

صدر کلام نے کہا کہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے لیکن ممبئی، آسام اور اب حال ہی میں سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے جیسے افسوسناک اور بزدلانہ واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے افراد کی تکلیفوں اور پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گی اور ساتھ ہی ’دہشت گرد‘ قوتوں پر نظر رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے کہ سبھی خفیہ ایجنسیاں مشکل سے مشکل حالات میں بھی بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھیں۔

انھوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ غریب طبقوں کو مہنگائی کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد