ہندوستان: صدارتی انتخاب کی تاریخ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے صدارتی انتخاب کے لیے 19 جولا ئی کی تاریخ طے کی گئ ہے ۔ دلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الکشن کمشنر این گوپالا سوامی نے بتایا کہ انتخابات کے لیے باضابطہ نوٹیفیکیشن 16 جون کو جاری کیا جائے گا ۔ کا غدات نامزدگی 30 جون تک جمع کیے جا سکیں گے ۔جانچ پڑتال دو جولائی کو ہوگی اور چار جولائی نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی ۔ اگر سیاسی جماعتوں میں آئندہ صدر کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، تو صدارتی انتخاب 19 جولائی کو ہوگا اور 21 جولائی کو ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ موجودہ صدر اے پی جے عبدالکلام کے عہدے کی مدت 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے ۔ صدارتی انتخاب بالواسطہ ووٹوں کے ذریعے ہوتا ہے اور اس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور ریاستی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ دینے کے مجاز ہوتے ہیں ۔ ہررکن کے ووٹ کی قدر متعلقہ ریاست کی آبادی کے تناسب سے طے ہوتی ہے ۔ مجموعی طور پر 1098882 ووٹ ہیں۔ حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے رویے سے یہ واضح ہے کہ کسی ایک امیدوارکے نام پراتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے اور دونوں بڑے سیاسی اتحاد اپنا اپنا امیدوار کھڑا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’نئے صدر کے نام پر اتفاق ہوگیا‘12 June, 2007 | انڈیا انڈین کشمیر: صدر کا دورہ، ہائی الرٹ27 July, 2006 | انڈیا ’دوستی کا جذبہ متاثرنہیں ہوگا‘23 February, 2007 | انڈیا دلی ڈائری: صدر کون، بدلتا وقت اور مایاوتی03 June, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||