BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 June, 2007, 09:53 GMT 14:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاٹل دلی میں، سونیا سے ملاقات

 پرتیبھا پاٹل ریاست راجستھان کی گورنر ہیں
پرتیبھا پاٹل ریاست راجستھان کی گورنر ہیں
ریاست راجستھان کی گورنر پرتیبھا پاٹل جنہیں مرکز میں حکمراں ترقی پسند محاذ نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے دلی پہنچ کر کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔

دلی میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے اعلیٰ عہدے کے لیے ایک خاتوں کو نامزد کرنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں خواتین کی عزت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: ’سب سے اعلی عہدے پر میری نامزدگی خواتین کے لیے ایک بڑا قدم ہے اور یو پی اے کی امیدوار کی حیثیت سے میں بہت خوش ہوں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت میں خواتین کو کس قدر عزت بخشی جاتی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگي۔

ان سے جب پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے ریزرویشن بل کے متعلق سوال کیا گيا تو ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر پارلیمنٹ کو ہی فیصلہ کرنا ہے۔

محترمہ گاندھی کا شکریہ ادا کرنے کے بعد پرتیبھا پاٹل وزیراعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پہنچیں جہاں کانگریس کے کئی سینیئر رہنماؤں کی موجودگی میں ایک میٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے وہ گورنر کے عہدے سے مستعفی ہوں گی پھر صدر کے لیے کاغذات نامزدگی بھریں گی۔

اسی دوران حزب مخالف محاذ این ڈی اے کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے کہہ دیا ہے کہ وہ پرتیبھا پاٹل کی حمایت نہیں کرے گي۔ تیسرے محاذ نے بھی اس بارے میں اٹھارہ تاریخ کو ایک میٹنگ طلب کی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا جائےگا کہ ان کی طرف سے کوئی امید وار کھڑا ہوگا یا پھر کانگریس اور بی جے میں سے وہ کسی ایک امید وار کی حمایت کریں گے۔

امکان ہے کی موجودہ نائب صدر بھیرو سنگھ شیخاوت ایک آزاد امید وار کی حیثیت صدارتی امید وار ہوں گے اور بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں ان کی حمایت کریں گي۔

دریں اثناء سنیچر کو الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے ساتھ پرچۂ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ کاغذات نامزدگي کی آخری تاریخ تیس جون ہے۔

اگر کسی ایک امید پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تو ووٹنگ انیس جولائی کو ہوگی اور اکیس جولائی کو اس کی گنتی کی جائےگي۔ موجودہ صدر اے پی جے عبدالکلام کی میعاد چوبیس جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

پرتیبھا پاٹل انڈیا: خاتون صدر
صدارت کیلیے خاتون کی نامزدگی کا خیر مقدم
پرتیبھا پاٹل کون
پاٹل انڈیا کی پہلی خاتون صدر بن سکتی ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد