BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 June, 2007, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنٹرول لائن:’ناراض‘ لڑکی کی واپسی

ایل او سی(فائل فوٹو)
’فیلگ میٹنگ کے بعد لڑکی کو واپس بھیج دیا گیا‘
شادی کے معاملے میں والدین کی پسند ٹھکرا تے ہوئے کنٹرول لائن عبور کر کے ہندوستان کے زیرانتظام علاقے میں داخل ہونے والی پاکستانی لڑکی کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

پونچھ میں تعینات جموں و کشمیر پولیس کے اے ایس پی ظاہر بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ روز پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر کی رہنے والی بیس سالہ دوشیزہ انیدا خان والدین کی جانب سے طے شدہ رشتہ ٹھکرا کر کنٹرول لائن پار کر کے ہندوستان کے زیر کنٹرول علاقہ پونچھ میں داخل ہوگئی تھی۔

ظاہر بٹ کا کہنا ہے کہ ’مقامی فوجی یونٹ نے سول آبادی کی مدد سے لڑکی سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں جب حقیقت معلوم ہوئی تو پاکستانی رنیجرز کے ساتھ فیلگ میٹنگ کے بعد لڑکی کو واپس بھیج دیا گیا‘۔

پونچھ میں فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انیدا نے پونچھ سیکٹر میں کرشنا گھاٹی کے قریب کنٹرول لائن پار کی تھی اور چار سو میٹر تک ہندوستانی علاقہ عبور کر لیا تھا۔

ترجمان کے مطابق انیدا کو پہلے گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں مقامی لوگوں کے تعاون سے اسے سُناری گلی علاقہ میں پہنچایا گیا جہاں مزید پوچھ گچھ کی گئی۔

فوجی ترجمان کے مطابق پونچھ میں کنٹرول لائن پر پچھلے سال قائم کی گئی راہداری روشنی پوسٹ پر ہندوستان کے فوجی و سول حکام نے انیدا کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار پانچ میں تباہ کن زلزلہ کے بعد حکومت ہند نے پونچھ میں کنٹرول لائن پر چکاں دا باغ اور کرشنا گھاٹی پر دو رابطہ مقامات کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
پہلاگروپ ایل او سی کے پار
19 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد