BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 June, 2007, 04:24 GMT 09:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر:چار مبینہ شدت پسند ہلاک

بھارتی فوجی(فائل فوٹو)
فوج کواس جھڑپ میں کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا
بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے علاقے راجوڑی میں فوج نے اتوار کو رات گئے چار مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق یہ افراد پاکستان سے ایل او سی عبور کر کے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

فوجی ترجمان کے مطابق راجوڑی ڈسٹرکٹ کے تراکنڈی گاؤں میں گشت میں مصروف فوجیوں نے کچھ افراد کو ایل او سی عبور کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔

ترجمان نے بتایا کہ فوجیوں کے للکارنے پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران چار شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے جائے وقوعہ سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

بھارتی حکام نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ برف کے پگھلنے کے ساتھ ہی ایل او سی پر پاکستانی جانب سے دراندازی کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ ماہ کے دوران اس قسم کے ہی چھ واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں اب تک دس دراندازوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد