کشمیر: دو فوجی ہلاک، متعدد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں دو مختلف دھماکوں میں دو فوجی ہلاک اور متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ سری نگر کے جنوب میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں جمعہ کو دوپہر سے پہلے ایک دستی بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جمعہ کی صبح ایک بارودی سرنگ دھماکے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب فوجیوں سے بھری بس ایک سکول کے سامنے سے گزر رہی تھی۔ حکام کی جانب سے زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی نہيں بتایا گیا تاہم غیر سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بس دھماکے میں زخمیوں کی تعداد بیس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ دھماکے کے سلسلے میں سی آر پی ایف کے ترجمان پی ترپاٹھی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اب تک یہ پتہ نہيں چل سکا کہ دستی بم کو شدت پسندوں نے پھیکا تھا یا سی آر پی ایف کا ہی بم غلطی سے پھٹ گیا ہے‘۔ بقول ان کے اس سلسے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بس پر ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کے سلسلے میں فوج کے ترجمان اے کے ماتھر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آرڈی ایکس کا استعمال کیا گيا ہے۔ انہوں نے بس دھماکے میں کسی فوجی کی ہلاکت سے انکار کیا ہے اور یہ بھی بتانے سے گریز کیا کہ اس واقعہ میں کتنے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ماتھر کا کہنا ہے کہ بس دھماکے میں فوج کے جوانوں کو معمولی چوٹیں آئي ہیں اور سبھی زخمی فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بس دھماکے کے سلسلے میں کسی بھی شدت پسند تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں حزب المجاہدین ملوث ہو سکتی ہے کیونکہ ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ یہی تنظیم انجام دیتی ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں ایک فوجی ہلاک26 May, 2007 | انڈیا کشمیر: چنار کو خطرہ، بھوک ہڑتال30 May, 2007 | انڈیا جموں: اعلی پولیس افسر ہلاک31 May, 2007 | انڈیا کشمیر: مذہبی جماعتوں کا احتجاج31 May, 2007 | انڈیا کشمیرمیں چھاؤنیاں ہٹ رہی ہیں28 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||