اسرائیلی فوجی وفد کشمیر کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اسرائیل کا ایک فوجی وفد جموں کے دفاعی ہیڈکواٹر پہنچا ہے۔ دو دن کے دورے کے دوارن یہ وفد انسداد دہشتگردی اور کنٹرول لائن پر پاکستان کی جانب سے مبینہ دراندازی کے حوالے سے ہندوستان کے دفاعی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ اس وفد کی قیادت اسرائیل فوج کے جنرل سٹا ف کے ڈپٹی چیف میجر جنرل موشے کیپلنسکی کر رہے ہيں۔ وہ ہندوستانی فوج کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں گے۔ جموں میں ایک اعلیٰ دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ ’یہ وفد ہندوستانی دفاعی اہلکاروں کے ساتھ علاقہ میں دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کو چیلنج کرنے کے فوجی طریقہ کار پر بات چیت کرے گا۔‘ ہندوستان نے کنٹرول لائن پر 720 کلومیٹر لمبی باڑ لگا رکھی ہے اور اس باڑ کے آس پاس دراندازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے جو آلات لگائے گئے ہیں وہ اسرائیل سے درآمد کیے گئے ہیں۔ فوجی اہلکار نے مزید بتایا کہ اسرائیلی وفد کنٹرول لائن پر لگائی گئی باڑ کی کارکردگي کا بھی جائزہ لے گا اور دونوں ممالک کے دفاعی تجربات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انڈین فوج کے 16 کور کی ذمہ داری جموں کے جنوبی علاقہ پیر پنجل اور ہند پاک سرحد کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر حفاظتی کام کرنا ہے۔ جموں کشمیر کے دورے کے بعد اسرائیلی وفد جمعہ کو دلی کے لیے روانہ ہوگا جہاں سے وہ ممبئی کے مغربی بحریہ کمانڈر کے ہیڈکواٹر کا دورہ کرے گا۔ | اسی بارے میں کشمیر: دو فوجی ہلاک، متعدد زخمی01 June, 2007 | انڈیا کشمیر میں متعدد فوجی زخمی 01 June, 2007 | انڈیا کشمیر میں اسرائیل مخالف مظاہرے16 February, 2007 | انڈیا کشمیر: مشترکہ کنٹرول کی تیاری13 January, 2007 | انڈیا سرحدیں بےمعنی ہونی چاہئیں: انڈیا 05 December, 2006 | انڈیا دِلّی: اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج28 July, 2006 | انڈیا کنٹرول لائن پر نئے راستوں کی پیشکش17 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||