BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 August, 2006, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنٹرول لائن پر نئے راستوں کی پیشکش

مسٹر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ راستے کھولنے کے بارے میں مناسب وقت پر پاکستان سے بات چیت کریں گے
ہندوستان نے عام لوگوں کے لیئے کنٹرول لائن پر مزید راستے کھولنے کی پیش کش کی ہے۔

وزيراعظم منموہن سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا
کہ’ ہندوستان لوگوں کی آمدورفت میں اضافے کے لیئے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان مزید راستے کھولنے کے
لیئے تیار ہے‘۔

مسٹر سنگھ کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر وہ اس سلسلے میں پاکستان کی حکومت سے بات چیت کریں گے۔

خارجی امور کے وزیر مملکت آنند شرما کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہندوستان نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے سچیت گڑھ۔ سیال کوٹ کے درمیان راستے کھولنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن پاکستان نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

مسٹر شرما کاکہنا تھا کہ اس سال جنوری ميں سیکرٹری کی سطح کی بات چیت کے دوران اس تجویز پر متبادلہ خیال کیا گیا تھا لیکن پاکستان یہ راستہ کھولنے کے لیئے تیار نہیں ہے۔

مسٹر شرما کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس باقاعدہ پرمٹ ہے وہ کنٹرول لائن پار کر سکتے ہیں اور اس میں مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں برتی جاتی۔ موجودہ معاہدے کے تحت دونوں جانب کے کشمیر کے باشندے پونچھ۔
راولا کوٹ اور سرینگر۔ مظفرآباد کے راستے ایک دوسرے کے یہاں آ جا سکتے ہیں۔

گزشتہ جولائی میں ممبئی دھماکوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تلخی پیدا ہو گئی ہے اور امن مذاکرات معطل ہو گئے ہیں لیکن گزشتہ دنوں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے عمل کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے کشمیر کے دنوں جانب کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے مستقبل کے لیئے نئی امیديں پیدا ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد