BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 February, 2007, 13:29 GMT 18:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر میں اسرائیل مخالف مظاہرے

وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں مکمل ہڑتال کی گئی
اسرائیل میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کھدائی کو ’توہین اسلام‘ قرار دے کر عسکریت پسند تنظیم جمیعت المجاہدین کی کال پر جمعہ کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہڑتال کی گئی، تاہم میرواعظ عمر فاروق اور سخت گیر سمجھے جانے والے سید علی شاہ گیلانی نے اپنے اپنے خطبات میں اس موضوع پر بات نہیں کی۔

بعض علیٰحدگی پسند گروپوں نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلوس نکالے۔پائیں شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد پرتشدد مظاہرے کیےگئے۔

پچھلے دنوں جب مسجد اقصیٰ کے صدر دروازے کے قریب اسرائیلی حکام کی طرف سے کھدائی کر کے یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا انکشاف ہوا تو بعض علیٰحدگی پسند جماعتوں اور جنگجو گروپوں نے اس کے خلاف ہڑتال کی کال دی۔اس کے نتیجے میں جمعہ کو وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں مکمل ہڑتال کی گئی تاہم سرینگر کے کچھ علاقوں میں آٹو رکشے سڑکوں پر نظر آئے ۔

مختلف مرکزی مساجد کے باہر ہزاروں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے اور کئی علاقوں میں اسرائیل کے پرچم نذرآتش کیے۔نوہٹہ، گوجوارہ، مسلم پارک اور ملحقہ علاقوں میں نوجوانوں کی ٹولیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ آنسو گیس کے گولے پھینک کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

شہر کے وسطی علاقوں سے نوجوانوں نے ایک جلوس نکالا جس میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں میں کتبے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف اور اسلام کے حق میں نعرے تحریر تھے۔ یہ جلوس جہانگیر چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ اورامیر اکدل سے ہوتا ہوا پریس کالونی کے قریب پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔

جمیعت المجاہدین کے ترجمان جمیل احمد نےایک بیان میں ہڑتال کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

میرواعظ عمر فارق نے جامع مسجد میں معمول کا خطبہ دیا جس میں انہوں نے اسرائیل یا مسجد اقصیٰ کا ذکر نہیں کیا۔ سید علی شاہ گیلانی نے بھی جموں کے نروال علاقے میں جمعہ کا خطبہ دیا۔ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے اپنی تقریر میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہیں، تاہم انہوں نے بھی مسجد اقصیٰ کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد