انڈیا: خلائی تجارت کا آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں خلائی تحقیق کے ادارے’اسرو‘ نے اپنے بنائے ہوئے ’پی ایس ایل وی‘ راکٹ سے ایک اطالوی مصنوعی سیارے کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں پہنچا دیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ہندوستان مصنوعی سیارے کو تجارتی طور پر خلاء میں پہنچانے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ پیر کے روز اطالوی سیارے کو جنوبی ریاست اندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ خلائی سٹیشن سے چھوڑا گيا ہے۔ اسرو کے سربراہ جی مادھون نائر نے کہا ’یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ تعاون و اشتراک کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔‘ پی ایس ایل وی راکٹ لانچر کے ذریعہ تین سو باون کلو گرام اطالوی سیارے کے ساتھ ساتھ ایک سو پچاسی کلوگرام ایڈوانس ایونیکس موڈیول (اے اے ایم) بھی چھوڑا گیا ہے جو کمپیوٹر، ٹیلی میٹری جیسے نظام سے آراستہ ہے۔ اسرو کے ترجمان کے مطابق ’پی ایس ایل وی سی-آٹھ‘ کو خلاء میں بھیجنے کی الٹی گنتی ہفتے کے دن سے شروع ہوئی تھی اور سب کچھ مقررہ پروگرام کے مطابق ہوا۔ سیٹلائیٹ لانچر پی ایس ایل وی کے ذریعہ پہلی بارانیس سو چورانوے میں مصنوعی سیارے کو خلاء میں بھیجا گیا تھا تب سے اب تک پی ایس ایل وی نے نو بار سیٹیلائیٹ کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیجا ہے۔ پیر کے روز راکٹ کی روانگی کے وقت کئی اطالوی اور بعض دیگر یوروپی سائنس داں سری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز پر موجود تھے۔ | اسی بارے میں ’ترشول‘ میزائل کا ایک اور تجربہ23 July, 2006 | انڈیا پرتھوی میزائل کا ایک اور تجربہ19 November, 2006 | انڈیا ’ترشول‘ میزائل کا تجربہ19 November, 2006 | انڈیا میزائلوں کے ٹکراؤ کا کامیاب تجربہ27 November, 2006 | انڈیا برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ04 February, 2007 | انڈیا میزائل ’استر‘ کا کامیاب تجربہ25 March, 2007 | انڈیا انڈیا: اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ12 April, 2007 | انڈیا برہموس میزائل کا ایک اور تجربہ22 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||