BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 April, 2007, 21:17 GMT 02:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اتر پردیش میں 45 فیصد ووٹنگ
بھارتی سیاسی رہنما
پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں اتر پردیش کے تیرہ اضلاع میں ووٹنگ ہوئی
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ریاستی اسمبلی کے پہلے مرحلے کےانتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ریاستی چیف الیکشن افسر انُج کمار بشنوئی نے بتایا کہ تقریباً پینتالیسں فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے۔

پہلے مرحلے پر 62 نشتوں کے لیے ووٹنگ ہوئی سب سے زیادہ 57 فیصد ووٹ مہرولی کی سیٹ پر ڈالے گئے ۔ جبکہ سب سے کم 32 فیصد ووٹ مشرقی آگرہ میں ڈالے گئے۔

انُج کمار وشنو ئی کے مطابق کسی بھی مقام سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

جن نشتوں کے لئے ووٹنگ ہوئی ان میں وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کا حلقہ بھی شامل ہے۔

اس الیکشن میں سب سے زیادہ 28 امیدوار آگرہ چھاؤنی سے کھڑے ہوئے تھے۔

سخت حفاظتی انتظامات
سی آر پی ایف کی 660 کمپنیاں تعینات کی گئیں

جبکہ ضلع جھانسی کی میرانی پور نشت پر صرف چار امیدوار تھے۔ کچھ مقامات پر ووٹر شناختی کارڈز ہونے کے باوجود لوگوں کو ووٹ نہیں ڈالنے دیے گئے۔

سنیچر کو جن علاقوں میں ووٹنگ ہوئی ان میں سے کئی کو حساس علاقے قرار دیا گیا تھا لیکن کہیں سے تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں اتر پردیش کے تیرہ اضلاع میں ووٹنگ ہوئی جس میں اٹاوا ، کانپور ، جھانسی اور آگرہ کی نشستیں شامل ہیں۔

ریاستی وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو کے آبائی گاوں سوفئی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کی سخت ہدایتوں کے سبب صبح کے وقت ووٹنگ کافی سست رہی اور تقریباً 20 سے 25 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے۔

انتخابی افسر کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 660 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

ملائم سنگھ یادو
ملائم سنگھ نے پہلے مرحلے کی 62 میں سے 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہر انتخابی حلقے میں کم از کم ایک مبصر کو تعینات کیا ہے۔

ملائم سنگھ ہیلی کاپٹر سے اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے پہنچے۔ان کا دعوی ہے کہ ان کی پارٹی کو پہلے مرحلے کی 62 نشستوں میں سے 45 پر کامیابی حاصل ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن سات مرحلوں میں ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد