بی جے پی اور جے ڈی یو کا اتحاد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتادل یونائیٹڈ نے ایک مقامی سیامی جماعت ’اپنا دل‘ کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کے دن ایک مشترکہ پریس کانفرنس ميں جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر شرد یادو اور بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی نے اس اتحاد کا اعلان کیا۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریاست میں سماج وادی پارٹی کو حکومت سے بے دخل کرنے اور ریاست کی دوسری اہم جماعت بہوجن سماج پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے یہ اتحاد ضروری ہے۔ شرد یادو نے کہا کہ سیٹوں کے بٹوارے اور دوسرے تمام معاملات کو حل کر لیا گيا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان انتخابات میں ہر سیاسی جماعت اپنا الگ الگ انتخابی منشور جاری کرے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاست میں اس سیاسی اتحاد کی سربراہی اتر پردیش کے سابق وزیر اعلٰی کلیان سنگھ کریں گے۔ خیال رہے کہ 1992 میں کلیان سنگھ کے دور اقتدار میں ہی بابری مسجد کو منہدم کیا گیا تھا۔ جب نامہ نگاروں نے پریس کانفرنس میں موجود بی جے پی کے جنرل سیکریٹری ونۓ کٹیہار سے یہ جاننا چاہا کہ بی جے پی کا ریاستی انتخابات میں رام مندر کی تعمیر کےمعاملے پر کیا مؤقف ہے تو شرد یادو نے پریس کانفرنس کے اختتام کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ بی جے پی کو جہاں ایک سخت گیر ہندو سیاسی جماعت کے طور پر شمار کیا جاتا ہے تو جنتادل یونائیٹڈ اور ’اپنا دل‘سیکولر سیاسی جماعتوں کے زمرے میں آتی ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کی رائے میں ریاست میں ابھی مزید اتحاد بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب سّچر کمیٹی کی رپورٹ کے پیش نظر مسلمانوں ميں بیداری کے لیے دلی میں واقع ’ہمدرد یونیورسٹی‘ کے چانسلر سید حامد نے ملک کے بعض ریاستوں اور خصوصی طور پر اترپریش میں ’ کاروانِ انصاف‘ نامی ایک کارواں نکالا ہے تاکہ مسلمان سچر کمیٹی کی سفارشات کے نفاذ کے لیے حکومت پر دباؤ ڈال سکیں۔ تاہم ماہرین کے خیال میں یہ کارواں بھی اتر پردیش کی سیاسی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس کو فائدہ پہنچانے کے لیے نکالی گئی ہے۔ | اسی بارے میں مہنگائی نے انتخاب ہرا دیا: سونیا06 March, 2007 | انڈیا کشمیر: کانگریس حکومت کو خطرہ05 March, 2007 | انڈیا انتخابات میں کانگریس کو دھچکا27 February, 2007 | انڈیا ’فیصلہ عوام پر چھوڑا جائے‘18 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||