مہنگائی نے انتخاب ہرا دیا: سونیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکمراں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کی ایک وجہ قرار دیا ہے۔ منگل کے روز کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی مجلس مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے حال ہی تین ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات کے نتائج پارٹی کی امیدوں پر پورے نہیں اترے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک تشویش ناک بات ہے کہ پنجاب اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں ميں ترقی کے کئی پروگرام چلانے کے باوجود کانگریس دوبارہ حکومت بنانے ميں کامیاب نہیں ہو ئي‘۔ انہوں نے پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ اب اس شکست کی وجوہات کی تلاش کرنی ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کی ہار کی ایک وجہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتی ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں بوفورز مقدمے کے بڑے ملزم اطالوی تاجر اتاویو کوتریکی کا تو کوئی ذکر نہيں کیا لیکن اس معاملے کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ پیدا کرنے پر حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی۔ آئندہ مہینوں ميں ریاست اتر پردیش، گوا اور گجرات میں اسمبلی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کے کارکنوں سے ووٹروں کے بدلتے ہوئے نظریے اور سوچ کی جانب غور کرنے پر زور دیا۔ | اسی بارے میں انتخابات میں کانگریس کو دھچکا27 February, 2007 | انڈیا اندرا گاندھی کی دوبارہ واپسی07 January, 2007 | انڈیا مہاراشٹرمیں شیو سینا کی پکڑ مضبوط02 February, 2007 | انڈیا ملائم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا26 February, 2007 | انڈیا کشمیر: کانگریس حکومت کو خطرہ05 March, 2007 | انڈیا سیاسی کشمکش اور معاشی ترقی کا سال 24 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||