BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 March, 2007, 09:42 GMT 14:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: ’فیشن ٹی وی‘ پر پابندی
فیشن ٹی وی (فائل فوٹو)
ایف ٹی وی کی نشریات پر یکم اپریل سے پابندی ہو گی: وزارتِ اطلاعات
ہندوستان میں فرانس کے ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل ’فیشن ٹی وی‘ پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ چینل بعض فحش پروگرام نشر کرتا ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف ٹی وی کی نشریات پر یکم اپریل سے پابندی ہوگی۔ بیان کے مطابق: ’چینل پر بعض ایسے پروگرام نشر کرنے کے سبب پابندی عائد کی گئی ہے جو عوام کی شائستگی کے منافی اور خواتین کو نیچا دکھاتے ہیں، عوام پر اس کے خراب اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔‘

اس چينل کے نمائندگی کرنے والوں کے خلاف گزشتہ سال اگست میں ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مطابق فیشن ٹی وی ’مڈ نائٹ ہاٹ‘ کے نام سے ایک پروگرام نشر کرتا ہے جس میں فیشن کے نام پر نیم عریاں خواتین کی تصویریں دکھائی جاتی ہیں اور مقامی کیبل آپریٹرز اس پروگرام کو بار بار نشر کر تے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ایف ٹی وی کو اس بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا تھا لیکن بار بار بتانے کے باوجود چینل نے کوئی قدم نہیں اٹھایا اس لیے اس کی نشریات بند کی جارہی ہیں۔

انہی وجوہات کے سبب فیشن ٹی وی پر ایک بار اس سے قبل بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ مرکزی حکومت نے جنوری میں سونی گروپ کے اے ایکس این چینل پر بھی فحش پروگرام نشر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی تھی۔

اے ایکس این نے ایک پروگرام میں ایسے اشتہارات دکھائے تھے جنہیں دنیا کے سب سے سیکسی اشتہارت قرار دیا جاتا ہے، حکومت نے اس پروگرام کوغیر شائستہ قرار دیا تھا۔ مارچ میں چینل کی اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ بھارتی اصول و ضوابط کی پابندی کرے گا پابندی ختم کردی گئی تھی۔

پروگرام ’فحش‘ ہیں
انتہا پسندوں کے ڈر سے کیبل سروس بند
انڈیا گیٹدلّی کی ڈائری
غیرمحفوظ دِلی، تاج محل کا ابٹن، کار میں ٹی وی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد