انڈیا ٹی وی کے خلاف مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹی اور فلم اداکار گورو عرف امن ورما نے انڈیا ٹی وی اور اُس کے اسٹاف کے خلاف عدالت میں کیس داخل کر دیا ہے امن ورما نے انڈیا ٹی وی کے علاوہ اس کے سی ای او رجت شرما ،پروگرام مینیجر صہیب الیاسی اور ٹی وی کاسٹنگ آپریشن کی رپورٹر ''روچی'' کے خلاف انہیں بلیک میل کر کے ان سے رقم اینٹھنے ، سازش کے تحت انہیں ورغلانے اور ان کی عزت اور وقار کو مجروح کرنے جیسے الزامات عائد کئے ہیں۔ امن ورما نے اپنی عرضداشت میں کہا ہے کہ روچی نامی لڑکی انہیں ایک عرصہ سے فون پر پریشان کر رہی تھی ۔اس نے انہیں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں بلانا چاہا تھا لیکن وہ وہاں نہیں گئے۔امن نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ آپریشن سترہ دسمبر دو ہزار چار میں ہوا تھا اس کے بعد سے اسے لگاتار فون کر کے تمام ملزمان مختلف طرح سے اس سے مدد مانگتے آئے تھے اور اسے ذہنی طور پر بھی کافی پریشان کیا گیا۔ امن کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پریشان ہو کر اس نے پولیس کمشنر کو تحریری شکایت کی ،اس کی دوسرے دن ہی سے چینل نے وہ ویڈیو ٹیپ دکھانا شروع کیا۔ امن نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے اُن کا پورا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ امن کے وکیل دپیش مہتہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کمشنر سی تحریری شکایت کرنے کے بعد سے وہ ان کی جانب سے کارروائی کے منتظر تھے لیکن مایوس ہونے کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایاہے ۔ انڈیا ٹی وی کے سی ای او نے فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام الزامات کا جواب ان کا وکیل عدالت میں دے گا اور چونکہ اب کیس عدالت میں پہنچ گیا ہے اس لئے وہ کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||