 |  مانی پور میں متنازع قانون کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ |
بھارت کی منی پور ریاست کے دارحکومت میں ایک ضلعی مجسٹریٹ نے ایک پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینل کی نشریات پر امن و امان کے لیے خطرہ قرار دے کر پابندی عائد کر دی ہے۔ انفارمیشن سروس ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی سے حکومت میڈیا کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ منی پور میں یہ کارروائی ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب حکومت کے ایک متنازع وفاقی قانون کے خلاف وہاں مظاہرے ہو رہے ہیں اور سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔ اس قانون سے بھارتی فوج کو ریاست میں علیحدگی پسندوں سے نمٹنے کے لیے تلاشی اور گرفتار کرنے کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ |