زیرتعمیر عمارت منہدم، سات ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے تجارتی شہر ممبئی کے مضافاتی علاقہ میں ایک زیر تعمیر بنگلہ کے انہدام میں پولیس کے مطابق سات مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کا بھگوتی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ منگل کی شام پیش آيا تھا۔ اس وقت بارہ مزدور عمارت کا تعمیراتی کام کر رہے تھے۔ ڈپٹی پولیس کمشنر شیواجی راؤ بوڑکھے نے بی بی سی کو بتایا کہ اس معاملہ کی تفتیش جاری ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق اس علاقے میں ’رائل پالمز سوسائٹی‘ کے تقریبا پینسٹھ بنگلے زیرتعمیر ہیں اور یہ بنگلہ ان میں سے ایک تھا۔ پولیس کے مطابق اس بنگلہ کا کام ’المہندی کنسٹرکشن کمپنی‘ کے ذمہ تھا۔ پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا ہوگا۔ ڈی سی پی کے مطابق انہوں نے استعمال ہونے والا مال جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ ’المہندی کنسٹرکشن کمپنی‘ کے ٹھیکہ دار سعید ہدایت علی کا بیان ہے کہ انہوں نے کام چند دن پہلے روک دیا تھا اور انہیں نہیں پتہ کہ وہاں مزدور کیا کر رہے تھے۔ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے مزدور کرناٹک اور مغربی بنگال کے رہنے والے تھے جو کام کی تلاش میں اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی آئے تھے۔ ممبئی کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے اور اسی لیے اس کے مضافات میں تعمیراتی کام ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں کام کی تلاش میں اکثر آندھرا پردیش کے غریب بے روزگار افراد تعمیراتی کام کرتے ہیں۔ یہاں مزدوروں کی حفاظت کے لیے کوئی خاص انتظام نہیں ہے اور عمارت کی تعمیر کے لیے بنائے گئے قانون پر شاید ہی کوئی ٹھیکہ دار عمل کرتا ہو۔ | اسی بارے میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، چار ہلاک13 March, 2007 | انڈیا ممبئی: دیوار منہدم، انیس ہلاک 03 February, 2007 | انڈیا کانپور: عمارت گرنے سے تیرہ ہلاک27 October, 2005 | انڈیا ممبئی: عمارت زمیں بوس، 6 ہلاک29 August, 2005 | انڈیا عمارت گرنے سے گیارہ ہلاک23 August, 2005 | انڈیا ممبئی1993: سزائے موت کا مطالبہ15 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||