کانپور: عمارت گرنے سے تیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک عمارت کے گرجانے سے پانچ بچوں سمیت تیرہ افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بدھ کی رات کو ہونے والے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ زخمی ہونے والوں میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ایک صدی پرانی یہ دو منزلہ عمارت ایک گیس سلینڈر کے پھٹ جانے سے گری۔ شہر کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار دیپک کمار کے حوالےسے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ عمارت کا ملبہ ہٹا لیا گیا ہے اور اس کے نیچے کسی کے دبے رہ جانے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ بھارت کے بہت سے شہروں میں پرانی عمارتیں خستہ حالت میں ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بحال بھی نہیں ہوتی۔ دو ماہ قبل بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے گر جانے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں رہائشی عمارت گرنے سے گیارہ ہلاک23 August, 2005 | انڈیا بدعنوان افسروں کے خلاف کریک ڈاؤن 30 September, 2005 | انڈیا خلیج بنگال:طوفان سے درجنوں ہلاک 21 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||