ممبئی: دیوار منہدم، انیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کے نواحی علاقے نوی ممبئی میں سنیچر کی دوپہر ایک گودام کی زیرِ تعمیر دیوار منہدم ہونے سے انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نوی ممبئی کے پولیس کمشنر رام راؤ واگھ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے، نو عورتیں اور آٹھ مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نےگودام کے مالک اور ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوی ممبئی کے تلوجہ کوٹھاری گاؤں میں مزدور بھلہ کمپلیکس کے گودام کی دیوار تعمیر کر رہے تھے کہ دوپہر ایک بج کر بیس منٹ پر اچانک پوری دیوار منہدم ہوگئی اور موقع پر موجود مزدور اور ان کے ساتھ وہاں موجود بچے اس کے نیچے دب گئے۔ مزدور جس گودام کی دیوار تعمیر کرر ہے تھے وہ تقریباً تیس فٹ اونچی تھی۔ تاحال دیوار کے انہدام کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق اس دیوار کی بنیادیں بہت کمزور تھیں۔ مسٹر واگھ کے مطابق پولیس کو اس دیوار کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مال کی کوالٹی پر بھی شک ہے۔ ممبئی کے نواحی علاقوں میں آج کل تعمیراتی کام زور وں پر ہے اور یہاں کام کرنے کے لیے اکثر بنجارہ ذات کے غریب روزانہ کی مزدوری پر لائے جاتے ہیں۔ اس حادثے میں جو مزدور ہلاک ہوئے ہیں وہ بھی اسی بنجارہ سماج سے ہی تعلق رکھتے تھے۔ | اسی بارے میں چھت گرنےسے 11 طالبات ہلاک27 January, 2007 | انڈیا اترپردیش: عمارت گرنے سے 8 ہلاک10 January, 2007 | انڈیا کولکتہ: فیکٹری میں آگ، نو ہلاک22 November, 2006 | انڈیا دلی:گیارہ ہلاک متعدد مٹی تلے دفن25 December, 2005 | انڈیا سندھی بستی میں عمارتوں کاانہدام 23 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||